Nawaiwaqt:
2025-10-07@08:00:57 GMT
لاہور میں چکی مالکان نے آٹا 5 روپے کلو مہنگا کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور میں گزشتہ روزآٹا چکی مالکان نے ایک کلو چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کر دیا جس سے اسکی قیمت 145 روپے سے بڑھ کر 150 روپے کلو ہو گئی ۔چکی سے تیار آٹے کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ہفتے کے پہلے ہی دن سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
سونے کی فی تولہ قیمت میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5400 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا ریٹ 4 ہزار 629 روپے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار33 روپے ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 54 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 9 سو 40 ڈالر فی اونس ہے۔