عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری: سعودی عرب نے تمام ویزوں پر عمرہ کی اجازت دیدی
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
ریاض: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا ہے۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اب کسی بھی ویزے پر مملکت آنے والے افراد عمرہ ادا کرسکیں گے۔
وزارت کے مطابق وزٹ، فیملی وزٹ، سیاحتی یا ٹرانزٹ ویزہ رکھنے والے تمام زائرین کو بھی عمرہ کی اجازت ہوگی۔
اس سہولت کے بعد دنیا بھر کے مسلمان کسی بھی قسم کے ویزے کے ذریعے سعودی عرب آ کر عمرہ ادا کرسکیں گے۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ "نسک (Nusuk) عمرہ پورٹل" کو اپڈیٹ کردیا گیا ہے تاکہ عمرہ کی بکنگ اور اجازت نامہ حاصل کرنے کا عمل مزید آسان بنایا جا سکے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام سعودی وژن 2030 کا حصہ ہے جس کا مقصد زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں 25 اکتوبر سے بحال
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) نے25 اکتوبر سے برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر مانچسٹر سے اسلام آباد تک نان اسٹاپ فلائٹس چلائی جائیں گی۔
پی آئی اے کی جانب سے یہ اعلانسوشل میڈیا پر کیا گیا، جسےتاریخی واپسی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ انتظار ختم ہوا، ہم ایک بار پھر پیاروں کو قریب لا رہے ہیں۔
اس پیش رفت سے ایک روز قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اطلاع دی تھی کہ پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت مل چکی ہے۔ برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے PIA کو فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ اورتھرڈ کنٹری آپریٹر کا درجہ ملنے کے بعد یہ اجازت ممکن ہوئی۔
یاد رہے کہ جون 2020 میں کراچی کے قریب طیارہ حادثے اورپائلٹس کے مشکوک لائسنس معاملے کے بعد پی آئی اے پر یورپ، برطانیہ اور امریکا میں پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ تاہم حالیہ مہینوں میں پاکستان کے ہوابازی سیکیورٹی اقدامات کو عالمی معیار کے مطابق قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد یہ پابندیاں ختم کی گئیں۔
ابتدائی مرحلے میں مانچسٹر کیلئے پروازیں شروع ہوں گی،آئندہ مرحلوں میں برمنگھم اور لندن کے لیے بھی فلائٹس بحال کیے جانے کا امکان ہے۔