آئی فون 17 سیریز کو باضابطہ طور پر پاکستان میں ایپل کے واحد مجاز تقسیم کار مرکنٹائل کے ذریعے پاکستان میں لانچ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی فون کی نئی سیریز میں چار ماڈلز، آئی فون 17، آئی فون 17 پرو، آئی فون 17 پرو میکس اور الٹرا سلم آئی فون ایئر شامل ہیں۔

تمام ماڈلز پی ٹی اے سے منظور شدہ اور مقامی نیٹ ورکس کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔ خریداروں کو پی ٹی اے کی رجسٹریشن کے لیے کوئی اضافی چارجز ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مرکنٹائل نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ تمام ماڈلز باضابطہ وارنٹی اور بعد از فروخت سپورٹ کے ساتھ لانچ کیے گئے ہیں جو مستند چینلز کے ذریعے خریداری کرنے والے صارفین کے لیے سکون کا باعث بنیں گے۔

ذیل میں پی ٹی اے سے منظور شدہ آئی فون 17 سیریز کی قیمتیں بھی قارئین کیلئے پیش ہیں۔

آئی فون 17

256 جی بی - 399,000 پاکستانی روپے

512 جی بی - 482,500 پاکستانی روپے

آئی فون 17 پرو

256 جی بی - 520,500 پاکستانی روپے

512 جی بی - 603,500 پاکستانی روپے

1 ٹی بی 686,500 پاکستانی روپے

آئی فون 17 پرو میکس

256 جی بی - 565,000 پاکستانی روپے

512 جی بی - 648,500 پاکستانی روپے

1 ٹی بی - 732,000 پاکستانی روپے

2 ٹی بی - 898,500 پاکستانی روپے

آئی فون ایئر

256 جی بی - 480,000 پاکستانی روپے

512 جی بی - 563,000 پاکستانی روپے

1 ٹی بی - 646,500 پاکستانی روپے

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستانی روپے 512 جی بی 000 پاکستانی روپے آئی فون 17 پرو پی ٹی اے

پڑھیں:

کراچی میں دودھ 40 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان، صارفین پریشان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

ڈیری فارمز نے سیلاب کی تباہ کاریوں کو جواز بنا کر کمشنر کراچی سے فی لیٹر قیمت میں 34 سے 40 روپے اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر کراچی سید حسن نقی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز نے یک زبان ہو کر سرکاری قیمت بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران ڈیری فارمز کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے مویشیوں اور چارے کی قلت پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث دودھ کی پیداواری لاگت 271 روپے فی لیٹر تک جا پہنچی ہے۔

اجلاس میں ہول سیلرز اور ریٹیلرز نے بھی قیمت بڑھانے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ فی لیٹر کم از کم 35 روپے اضافہ کیا جانا چاہیے، تاہم کمشنر کراچی نے فوری طور پر فیصلہ کرنے کے بجائے سندھ فوڈ ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ آنے تک معاملہ مؤخر کر دیا۔

اس اعلان پر ڈیری فارمز اور ہول سیلرز برہم ہو گئے اور انہوں نے اجلاس کے دوران ہی کمشنر آفس میں دھرنا دے دیا جو بعد ازاں فالو اپ اجلاس کی یقین دہانی پر ختم کیا گیا۔

اجلاس میں دودھ کی سپلائی چین میں پائے جانے والے مسائل پر بھی غور کیا گیا، خاص طور پر زنگ آلود ٹنکیوں کے استعمال اور غیر معیاری و ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کے حوالے سے، لیکن فارمرز اور ہول سیلرز اس پر کوئی حتمی مدت دینے کے لیے آمادہ نہ ہوئے۔

صارفین کے نمائندوں نے نشاندہی کی کہ موسم سرما قریب ہے، اس دوران دودھ کی پیداوار بڑھتی اور طلب کم ہو جاتی ہے، اس لیے قیمتوں میں اچانک اضافے کی کوئی ضرورت نہیں بنتی۔

واضح رہے کہ جون 2024ء  میں کمشنر کراچی نے دودھ کی فی لیٹر قیمت 220 روپے مقرر کی تھی، جس میں ڈیری فارمز کے لیے 195 روپے اور ہول سیلرز کے لیے 205 روپے کا تعین کیا گیا تھا۔ اب ایک بار پھر صارفین کو خدشہ ہے کہ اگر ڈیری فارمز کے مطالبات مان لیے گئے تو قیمت میں 40 روپے تک کا اضافہ ان کے گھریلو بجٹ پر براہِ راست اثر ڈالے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں شوگر، نزلہ، کھانسی، اینٹی بائیوٹک و دیگر عام استعمال کی ادویات پھر سے مہنگی
  • دفترخارجہ نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کی گرفتاری کی تصدیق کردی
  • سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے پر برقرار
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں کردی گئیں
  • آزاد کشمیر کا ذکر کرنے پر بھارتی میڈیا نے ثنا میر کیخلاف نفرت انگیز مہم شروع کردی
  • پنجاب میں وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ کی مفت سہولت ختم کردی گئی
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
  • کراچی میں دودھ 40 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان، صارفین پریشان
  • کراچی میں دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 40 روپے تک اضافے کا امکان