پوسٹ پارٹم ڈپریشن کے دوران کیسے خطرناک خیالات آتے تھے؟ ثروت گیلانی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
شوبز کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے پاکستان میں پوسٹ پارٹم ڈپریشن (زچگی کے بعد ڈپریشن) کے بارے میں عوامی آگاہی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ثروت گیلانی نے ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد انہیں خود اس بیماری کی علامات محسوس ہوئیں، جن میں گھبراہٹ، سانس لینے میں دشواری، رات کو بار بار پریشان خیالات اور بچے کے بارے میں تکلیف دہ سوچیں شامل تھیں۔
اداکارہ نے کہا کہ دماغی بیماری ظاہری طور پر نظر نہیں آتیں اس لیے اکثر لوگ انہیں نادیدہ سمجھ لیتے ہیں، مگر یہ حقیقی اور سنگین حالات ہیں۔
انہوں نے والدین اور خاندانوں سے اپیل کی کہ پوسٹ پارٹم ڈپریشن کی ابتدائی علامات کو سنجیدگی سے لیں اور متاثرہ خاتون کو جذباتی اور طبی معاونت فراہم کریں۔
ثروت گیلانی نے اپنے ذاتی تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے شوہر نے صورت حال سمجھ کر اُن کا ساتھ دیا اور مناسب دیکھ بھال اور معلومات سے بہت سی خواتین کی حالت بہتر ہو سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسپتال میں سوچتی تھیں کہ اگر وہ اپنی نومولود بیٹی کو پھینک دیں تو ان کی مشکلات ختم ہو جائیں گی لیکن کوئی بھی ماں اپنے بچے کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہتی، یہ ایک بیماری ہے۔
ماہرین کی رائے کے مطابق پوسٹ پارٹم ڈپریشن عام ہے اور وقت پر شناخت و علاج سے زندگی بچائی جا سکتی ہے، اس لیے سماجی حمایت، طبی مشاورت اور ذہنی صحت کی سہولیات تک رسائی بہت ضروری ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ثروت گیلانی
پڑھیں:
شمعون عباسی نے بیٹی کے لگائے الزامات پر ردعمل دے دیا
پاکستانی اداکار شمعون عباسی نے بیٹی کی جانب سے خود کو ’غیر حاضر باپ‘ قرار دیے جانے پر ردِ عمل کا اظہار کر دیا۔
شمعون عباسی اور اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی انزیلا عباسی نے ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ کس طرح ان کے والد ان کی زندگی کے بیشتر حصے سے غیر حاضر رہے۔
پوڈ کاسٹ میں انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کیا جس سے انہیں کبھی باپ کی کمی محسوس نہیں ہوئی۔
بیٹی کی جانب سے غیر حاضر قرار دیے جانے کے بعد شمعون عباسی نے فیس بک پر اپنی بیٹی کے ساتھ مختلف مواقع پر لی گئیں تصاویر پوسٹ کیں اور پوسٹ کا کیپشن ’دی ایبسنٹ فادر‘ یعنی غیر حاضر باپ رکھا۔
واضح رہے شمعون عباسی اور جویریا عباسی نے ایک دوسرے پر کبھی ایک دوسرے پر تنقید نہیں کی ہے۔ البتہ، انزیلا کی شادی کے میں شمعون عباسی کی عدم موجودگی پر ان کے درمیان چپقلش کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔