نومئی کے 11مقدمات پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
نومئی کے 11مقدمات پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9مئی کے 11مقدمات کی سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کر دی، آئندہ تاریخ پر تمام کیسز میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔
عدالت میں ملزمان کی حاضری لگائی گئی اور جنہیں چالان نقول نہیں ملیں ان میں چالان نقول تقسیم کی گئی۔سانحہ 9مئی کیسز میں جی ایچ کیو گیٹ 4 حملہ، آرمی میوزیم پر حملہ، حساس بلڈنگ جلانے اور میٹرو اسٹیشن جلانے کے کیسز بھی شامل کر لیے گئے۔
بعدازاں، میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں جو تحریک چل رہی ہے ارباب اختیار کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، کشمیر ایک حساس مسئلہ ہے اس پر فوری توجہ ضروری ہے۔ آزاد کشمیر پاکستان کی سیاست کا محور ہے اس پر توجہ دینا ہوگی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب نو مئی کیسز بنے میں پاکستان میں ہی نہیں تھا، ابھی حاضری چل رہی ہے، گواہ اور شہادتیں ہوں گی پھر پتا چلے گا، کیا بنتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی الوداعی ملاقات قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی الوداعی ملاقات ویڈیو لنک ٹرائل کہہ کر دھوکے سے حاضری لگوائی گئی، عمران خان اب پیش نہیں ہونگے، علیمہ خان حکومت سے ماضی میں جیسے علیحدہ ہوئے وہ ہمیں یاد ہے بھولے نہیں، قمر زمان کائرہ پیپلز پارٹی الزام تراشی نہ کرے، مقابلہ کرنا ہے تو پرفارمنس کی بنیاد پر کریں، عظمی بخاری پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات،پنجاب کا سیلاب سے بجٹ سرپلس کی نشاندہی کرنے سے انکار سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 18دہشتگرد ہلاکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
حماس نے دنیا کو فلسطین کو تسلیم کرنے پر قائل کردیا، ڈاکٹر واسع شاکر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر واسع شاکر نے کہا ہے کہ حماس نے اپنے مزاحمتی رویے سے دنیا کو فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر قائل کردیا، دعوت کا مطلب صرف تقریریں یا اجتماعات کرنا نہیں بلکہ ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے اور مظلوم کی داد رسی کرنے کا نام دعوت ہے، اس راہ میں بہت ساری آزمائشیں آئیں گی، دعوت کا صلہ قربانیوں کے بعد ملتا ہے۔ غزہ میں جاری ظلم کے خلاف بھرپور طریقے سے آواز اٹھانا ہماری ذمے داری ہے، ہم سب ملکر ظالموں اور ظلم کی مذمت کریں اور مظلومین کی حق المقدور مدد کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے تحت منعقدہ اجتماع کارکنان بسلسلہ تیاری اجتماع عام کل پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شرکا سے امیر ضلع ڈاکٹر نورالحق اور قیم ضلع راشد خان نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر واسع شاکر نے کہا کہ دعوت کیلیے تزکیہ نفس کا ہونا ضروری ہے اپنی شخصیت اور اخلاق کو سنوارنا لازم ہے، لوگ نبی کریمؐ کی شخصیت اور اخلاق سے متاثر ہوتے تھے اور ان کی دعوت کو سنتے اور اسلام کی جانب راغب ہوتے، لوگوں کی مدد کے ذریعے خود کو اللہ کے قریب کریں، آپ کا رویہ آپ کی دعوت ہے اور پھر اس دعوت پر ڈٹ جائیں، حماس کی مثال ہمارے سامنے ہے انہوں نے تقریریں نہیں کیں بلکہ اپنے مزاحمتی رویے سے دنیا کو قائل کردیا اور آج دنیا کے بیشتر ممالک جہاں فلسطین کو تسلیم کرنے کا تصور تک نہیں آج وہ ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کررہے ہیں، دعوت کا مطلب صر ف تقریر یا اجتماع کرنا نہیں۔ ڈاکٹر نورالحق نے کہا کہ 21 تا 23 نومبر کل پاکستان اجتماع عام کی دعوت ہر گھر تک پہنچائیں ۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ 5 اکتوبر کو ہونے والے غزہ مارچ کیلیے تیاریاں تیز کریں اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی آواز بن جائیں۔