لاہور، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کی مزار شہید ڈاکٹر پر حاضری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
نومنتخب مرکزی صدر سید امین شیرازی کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے پاکستان کے غیور امامیہ نوجوانوں کو آئی ایس او کی صورت میں ایک شاندار پلیٹ فارم دیا ہے، یہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ہی فکر کا نتیجہ ہے کہ کراچی سے گلگت اور لاہور سے پشاور تک کے امامیہ نوجوان ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین الحسن شیرازی نے مرقد شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہید کے رفیق امجد کاظمی ایڈووکیٹ اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان فخر عباس نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ نومنتخب مرکزی صدر سید امین شیرازی کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے پاکستان کے غیور امامیہ نوجوانوں کو آئی ایس او کی صورت میں ایک شاندار پلیٹ فارم دیا ہے، یہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ہی فکر کا نتیجہ ہے کہ کراچی سے گلگت اور لاہور سے پشاور تک کے امامیہ نوجوان ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی نے جو فکر نوجوانوں کی دی تھی، ہم اس عظیم فکر کوآنیوالی نسلوں تک منتقل کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پاکستان کے ا ئی ایس او
پڑھیں:
ہندوکش، قراقرم، ہمالیہ کے گلیشیئرز پگھل رہے ہیں: ڈاکٹر مصدق ملک
مصدق ملک—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاوفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہندوکش، قراقرم اور ہمالیہ کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔
کوپ تھرٹی کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستان کی طرف سے فوری عالمی تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ گلیشیئرز تیزی سے سکڑنے کے باعث پاکستان کی آبی سلامتی خطرے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوکش، قراقرم، ہمالیہ کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، پہاڑی بستیاں آفات کی فرنٹ لائن پر کھڑی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دریائے سندھ کا بہاؤ بدلنے سے کروڑوں افراد خطرے میں ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں کے تحفظ کے لیے عالمی برآدری کو آگے آنا چاہیے۔
اُن کا کہنا ہے کہ عالمی درجۂ حرارت میں اضافہ گلیشیئرز کےلیے تباہ کن ثابت ہو رہا ہے، جو ملک اس میں اضافے کے ذمے دار ہیں انہیں زیادہ حصہ لینا چاہیے۔