پشاور کے نواح میں دھماکا ایک پولیس اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251003-08-1
پشاور(صباح نیوز) پشاور کے نواح میںگڑھی قمر دین چوک میں دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 3پولیس اہلکارزخمی بھی ہوگئے ہیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کوہاٹ روڈ پر دھماکے کے زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیاگیاہے پولیس موبائل گاڑی گشت پر تھی کہ آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنی جس سے گاڑی تباہ ہوگئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔