صمود فلوٹیلا: گریٹا تھنبرگ سمیت دیگر انسانی حقوق کے کارکنوں پر اسرائیلی فوج کے تشدد کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
اسرائیلی فوج کی جانب سے صمود فلوٹیلا میں شامل رضاکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
گلوبل صمود فلوٹیلا سے کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار ہونے والے ترک صحافی سمیت 137 انسانی حقوق کے کارکن استنبول پہنچ گئے۔
استنبول پہنچنے پر ترک صحافی ایرسن سیلک نے انکشاف کیا ہے کہ مجھ سمیت تمام گرفتار اراکین پر تشدد کیا گیا۔
ایرسن نے بتایا کہ حراست کے دوران گریٹا تھنبرگ کو تشدد کر کے زبردستی اسرائیلی پرچم چومنے پر مجبور کیا گیا، کم عمر ہونے کے باوجود اُس کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا گیا۔
قبل ازیں گلوبل صمود فلوٹیلا کے 137 گرفتار کارکن استنبول پہنچے، جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صمود فلوٹیلا
پڑھیں:
ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کی کارروائی، مختلف شہروں سے ملزمان گرفتار
ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے شیخوپورہ اور سیالکوٹ سے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 انتہائی مطلوب اشتہاری گرفتار کیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں شاہد عمر اور شیخ محمد خرم شامل ہیں۔
ملزمان نے شہریوں کو آسٹریلیا اور سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 22 لاکھ 20 روپے ہتھیائے۔
ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے۔ ملزم شیخ محمد خرم 2 مقدمات میں ایف آئی اے لاہور زون کو مطلوب تھا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.