وزیراعظم شہبازشریف کل سے ملائیشیا کے سرکاری دورے پر روانہ ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف 5 سے 7 اکتوبر تک ملائیشیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم کی خصوصی دعوت پرکیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ، وفاقی وزراء اوراعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے۔ دورے کے دوران دونوں وزرائے اعظم کے درمیان دوطرفہ مذاکرات ہوں گے، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، حلال انڈسٹری، تعلیم، توانائی اور ڈیجیٹل معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اورعالمی امورپربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اورانورابراہیم مشترکہ طورپرمعاہدوں اورایم او یوزپردستخط کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے سے پاکستان اورملائیشیا کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو نئی جہتیں دینے میں مدد ملے گی۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو فروغ ملے گا اور عوامی روابط مزید مستحکم ہوں گے۔
شاہدرہ : شوہر کا بیوی پر چھریوں سے حملہ، گلا کاٹنے کی کوشش
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ہوں گے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو روانہ
اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو روانہ ہو گئے۔
دفتر خارجہ کے مطابق انہیں اس دورے کی دعوت روس کے وزیرِاعظم میخائل میشوستن نے دی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ 17 تا 18 نومبر 2025 کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔ اجلاس میں بیلاروس، چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے سربراہانِ حکومت، ایران کے نائب صدر، اور پاکستان و بھارت کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔
ایس سی او کے رکن ممالک کے علاوہ، منگولیا، بحرین، مصر، قطر، کویت اور ترکمانستان کے سربراہانِ حکومت، نیز دولتِ مشترکہ برائے آزاد ریاستیں ، یوریشین اکنامک یونین ، کلیکٹیو سکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن اور ڈیموکریٹک سوشلسٹس آف امریکا سمیت بین الاقوامی و علاقائی تنظیموں کے سربراہان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
نائب وزیرِ اعظم اپنے خطاب میں اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور ایس سی او خطے کے فائدے کے لیے تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر روشنی ڈالیں گے۔
واضح رہے کہ کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ، ایس سی او کا دوسرا بڑا فیصلہ ساز ادارہ ہے جو اقتصادیات، مالیات، تجارت، رابطہ سازی، باہمی تجارت، سماجی و اقتصادی تعاون اور تنظیم کے بجٹ سے متعلق معاملات میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ، بیانات اور اہم فیصلوں کی منظوری دی جاتی ہے۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ، اجلاس کے موقع پر دیگر ایس سی او ممالک کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔