رامون ائیرپورٹ منصوبہ یمن نے ناکام بنا دیا، اسرائیلی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے یمنی مسلح افواج کے میزائل اور ڈرون حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، رامون ہوائی اڈہ اس شہر سے 18 کلومیٹر کے فاصلے پر ایلات کے قریب واقع ہے۔ اسے اسرائیل کا دوسرا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہونا چاہیے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا نے جنگ بالخصوص یمنی مسلح افواج کے حملوں کی وجہ سے رامون بین الاقوامی ہوائی اڈے کا منصوبہ ایک ناکام منصوبہ قرار دیا ہے ، یہ ہوائی اڈہ بین الاقوامی پروازوں کی خدمات فراہم کرنے سے قاصر رہا۔ معروف صیہونی اخبار نے اس حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ 2019 سے شروع کیے گئے رامون ایئرپورٹ کو بین الاقوامی ایئرپورٹ میں تبدیل کیا جانا تھا لیکن ان دنوں ایئرپورٹ متروکہ علاقہ بن چکا ہے۔ عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے یمنی مسلح افواج کے میزائل اور ڈرون حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، رامون ہوائی اڈہ اس شہر سے 18 کلومیٹر کے فاصلے پر ایلات کے قریب واقع ہے۔ اسے اسرائیل کا دوسرا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہونا چاہیے تھا، اس کا رقبہ 5000 دونم سے زیادہ ہے اور اس میں بین الاقوامی ہوائی اڈہ بننے کے لیے تمام بنیادی ڈھانچہ موجود ہے۔ یہ 2019 سے کھلا ہوا ہے اور اسے آہستہ آہستہ بین الاقوامی پروازوں کا بوجھ اس پر پڑنا تھا، لیکن ہوائی اڈہ کچھ عرصے سے مسافروں سے خالی ہے، یہاں سے بین گوریون ہوائی اڈے کے لیے چند پروازیں جاری ہیں، لیکن رامون سےکسی غیر ملکی پرواز کی کوئی خبر نہیں ہے۔
حکام کے مطابق ایئر پورٹ کے بند ہونے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے یہاں کوئی سیاح نہیں آیا اور نہ ہی کوئی سیاح ایلات آیا ہے، جبکہ ایلات کے رہائشی بھی بین گوریون ایئرپورٹ کو اپنی بین الاقوامی پروازوں کے لیے استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس رپورٹ کے ایک اور حصے میں، ہوائی اڈے کے حالات کے بارے میں معاریو کے صحافیوں کے مشاہدات رپورٹ کیے گےہے۔ اخبار کی ٹیم نے ہوائی اڈے پر پہنچنے پر اسے افسردہ اور ویران ہوائی اڈہ پایا، ہم نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسافروں اور واپس آنے والوں سے پوچھا کہ وہ ایسے ہوائی اڈے میں داخل ہونے کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ "دیکھو، یہ میرے لیے مشکل ہے، میں یونان سے ایلات آیا تھا اور بین گوریون ہوائی اڈے پر اپنی فلائٹ تبدیل کر لی تھی، میں یونان سے براہ راست رامون میں کیوں نہیں اتر سکتا؟ آخر یہ ایک بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے، ٹھیک ہے؟ یہاں بین الاقوامی لفظ کا کیا مطلب ہے؟
ایلات سے ایک خاندان نے حیرت سے پوچھاکہ اگر تمام پروازیں رامون سے تل ابیب تک تھیں، تو انہوں نے ایلات سے پرانے ہوائی اڈے کو کیوں ہٹایا؟ یہ شرم کی بات ہے، نئے ہوائی اڈے میں سرمایہ کاری اور پرانے ہوائی اڈے کو منہدم کرنے کے لیے، جس کی وجہ سے ایلات سے ہوائی اڈے تک اور خود ایلات سے ہوائی اڈے تک سفر کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ قابل غور ہے کہ یمنی مسلح افواج کے میزائل اور ڈرون حملوں نے، جو کہ غزہ کے بے دفاع لوگوں کی مدد کے لیے کیے جاتے ہیں، صیہونی حکومت کے بہت سے اہم اور بنیادی ڈھانچے کو درہم برہم کر دیا ہے، جس کا ایک ثبوت شہر ایلات اور رامون ہوائی اڈہ ہیں، جو بار بار یمنی میزائلوں اور ڈرونز کا نشانہ بن رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یمنی مسلح افواج کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہوائی اڈے کے لیے
پڑھیں:
صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ دہشت گردانہ اقدام ہے، ایران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مختلف ممالک کے عوامی اور انسانی حقوق کے سرگرم گروہوں نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور غزہ کے ظالمانہ محاصرے کو توڑنے کی کوشش کی، جس پر صہیونی رژیم کا یہ جارحانہ ردعمل بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر صہیونی رژیم کے حملے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور دہشت گردانہ اقدام قرار دیا ہے۔ بقائی نے کہا کہ یہ حملہ نہ صرف فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں سرگرم انسانی ہمدردی رکھنے والے گروپوں کے خلاف ہے بلکہ غزہ کے محاصرے کو توڑنے کی کوششوں پر بھی حملہ ہے۔ انہوں نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی رژیم کی یہ کارروائی غیر قانونی اور غیر انسانی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مختلف ممالک کے عوامی اور انسانی حقوق کے سرگرم گروہوں نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور غزہ کے ظالمانہ محاصرے کو توڑنے کی کوشش کی، جس پر صہیونی رژیم کا یہ جارحانہ ردعمل بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صمود کاروان پر حملہ اور اس کے شرکاء کی گرفتاریاں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں اور عالمی برادری پر لازم ہے کہ فوری طور پر اس کے خلاف اقدامات اٹھائے۔