آسٹریا کے وفاقی دفتر برائے مہاجرت اور پناہ گزینوں کے نمائندوں نے بھی اس سال کے اوائل میں طالبان کے ساتھ تارکین وطن کے بارے میں بات چیت کے لیے افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک بیلجیئم کی وزیر برائے مہاجرین نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کے لیے طالبان کے ساتھ بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بیلجیئم کی وزیر برائے امیگریشن اینیلین وین بوسوٹ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے بہت سے رکن ممالک کو افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یہ ممالک موجودہ تعطل کو توڑنے کے لئے ایک اتحاد تشکیل دیں گے۔ بیلجیم کی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ طالبان کے ساتھ بات چیت کا آغاز خالصتا تکنیکی ہوگا اور اس کا مطلب یہ نہیں کہ افغان حکمران کو تسلیم کیا جائے۔

 آسٹریا کے وفاقی دفتر برائے مہاجرت اور پناہ گزینوں کے نمائندوں نے بھی اس سال کے اوائل میں طالبان کے ساتھ تارکین وطن کے بارے میں بات چیت کے لیے افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ آسٹریا، سوئٹزرلینڈ اور جرمنی وہ تین یورپی ممالک ہیں جنہوں نے حالیہ مہینوں میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں اور اس کے نتیجے میں انہوں نے افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کے عمل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے طالبان سفارت کاروں کو قبول کیا ہے۔  

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: طالبان کے ساتھ بات چیت کے لیے

پڑھیں:

راولپنڈی میں سرچ آپریشنز ؛ 76 غیر قانونی مقیم افغان باشندے زیرِ حراست

سٹی 42 : راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران 76 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ 

سرچ آپریشنز میں 1375 گھر،  412دوکانیں،28 ہوٹل، اور مجموعی طور پر1709سے زائد افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا۔ آپریشنز کے دوران 76 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ سرچ آپریشنز کے دوران 4کباڑخانے، 03 بس/ ٹرک اسٹینڈ اور کرایہ داروں کے کوائف کی بھی چیکنگ کی گئی۔ اس موقع پر کوائف کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والے افراد کے خلاف 21 مقدمات درج کیے گئے۔ 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا

سرچ آپریشنزتھانہ کلر سیداں،روات،گوجر خان،چونترہ،،دھمیال,کہوٹہ، جاتلی،صدر بیرونی ، پیرودھائی، رتہ امرال، گنجمنڈی، سٹی، وارث خان، بنی، نیوٹاؤن، صادق آباد، صدرواہ،نصیر آباد، سول لائنز، مورگاہ اور کینٹ  کے علاقوں میں کیے گئے۔ 

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلوی حکومت نے افغان طالبان پر پابندیوں سے متعلق نیا فریم ورک تیار کرلیا
  • آسٹریلوی حکومت نے افغان طالبان پر پابندیوں سے متعلق نیا فریم ورک تیار کرلیا
  • آسٹریلیا نے افغان طالبان حکومت پر نئی پابندیوں کی تجاویز پیش کر دیں
  • جاپان نے چین میں رہنے والے اپنے شہریوں کو خبردار کر دیا
  • جاپان نے چین میں رہنے والے اپنے شہریوں کو خبردار کردیا
  • پاکستان سے تجارت کم کرنا طالبان رجیم کو کتنا مہنگا پڑے گا؟
  • اہل تشیع کیساتھ دینی اقدار کے فروغ کے لئے تعاون برقرار رہیگا، افغان طالبان
  • غیر قانونی تارکین وطن عالمی سلامتی کیلئے سنگین چیلنج، پاکستان کے موقف کی جیت
  • سرچ آپریشن، 76 غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار
  • راولپنڈی میں سرچ آپریشنز ؛ 76 غیر قانونی مقیم افغان باشندے زیرِ حراست