ایشیا کپ فائنل: بھارتی کپتان کا فوٹو شوٹ میں شرکت سے انکار پر سلمان آغا کا محتاط ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
ایشیا کپ 2025 کے بڑے فائنل سے قبل ایک عجیب صورتحال سامنے آئی ہے۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے روایتی فوٹوشوٹ میں شریک ہونے سے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ فائنل : سندھ کے 6 شہروں میں بڑی اسکرینز پر پاک بھارت میچ دکھانے کا فیصلہ
اس پر جب پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے پریس کانفرنس میں سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ یہ سوریا کمار کا ذاتی فیصلہ ہے، اس پر وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔
پاکستانی کپتان کا عزمسلمان علی آغا نے کہا کہ پاک بھارت فائنل میں دونوں ٹیموں پر دباؤ ہے اور جو ٹیم کم غلطیاں کرے گی وہی جیتے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اب تک پاکستان کو دو بار ہرایا ہے لیکن وہ پرامید ہیں کہ فائنل میں گرین شرٹس بہترین کھیل پیش کریں گے۔
دباؤ کی حقیقتسلمان نے اعتراف کیا کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان نے زیادہ غلطیاں کی ہیں جس کی وجہ سے کامیابی نہیں ملی۔ تاہم ان کے بقول اگر ٹیم اپنی حکمت عملی پر پورے 40 اوورز عمل کرے تو کسی بھی حریف کو شکست دی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ فائنل: ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں مدمقابل ہوں گے
ٹاس کی اہمیت پر رائےکپتان سلمان نے کہا کہ ٹاس کھیل کا آغاز ضرور ہے لیکن اس پر زیادہ انحصار نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق اصل فرق کارکردگی اور حکمت عملی سے پڑے گا۔
ایشیا کپ کا فائنل آج دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا اور شائقین اس سنسنی خیز مقابلے کے منتظر ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ فائنل بھارت بھارتی کپتان پاکستان دبئی سلمان علی آغا سوریا کمار یادو فائنل.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ فائنل بھارت بھارتی کپتان پاکستان سلمان علی ا غا سوریا کمار یادو فائنل ایشیا کپ فائنل
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔