جو آنا چاہے آئے جو نہ آنا چاہے نہ آئے، کسی کی پروا نہیں، سلمان آغا کا ہینڈ شیک تنازع پر دوٹوک موقف
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
جو آنا چاہے آئے جو نہ آنا چاہے نہ آئے، کسی کی پروا نہیں، سلمان آغا کا ہینڈ شیک تنازع پر دوٹوک موقف WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز
دبئی (آئی پی ایس )ایشیا کپ فائنل سے قبل دبئی میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھرپور اور جارحانہ انداز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان جیت کے لیے میدان میں اترے گا اور کسی دبا کو خاطر میں نہیں لائے گا۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے تیز و تند سوالات پر بھی کپتان پر اعتماد نظر آئے اور ہر گیند کو چوکے چھکے میں تبدیل کیا۔
ہینڈ شیک تنازع پر سلمان علی آغا نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ “پاکستان اور بھارت میں حالات پہلے بھی خراب رہے مگر ہاتھ نہ ملانے کی روایت کبھی نہیں رہی، یہ کرکٹ کے لیے اچھا نہیں، میرے والد کرکٹ کے بڑے دلدادہ ہیں، انہوں نے بھی کبھی یہ نہیں کہا کہ ہاتھ نہ ملانا، ہمیشہ ہینڈ شیک ہوتا رہا ہے”۔
ایشیا کپ ٹرافی کے فوٹو شوٹ پر کپتان کا جاندار جواب تھاکہ “ہم کھیل کے اصولوں کے مطابق تیار ہیں جو آنا چاہے آئے، جو نہ آنا چاہے نہ آئے، ہمیں کسی کی پروا نہیں”۔اپنی کارکردگی پر تنقید کا اعتراف کرتے ہوئے سلمان نے کہاکہ “ہاں، میری پرفارمنس ابھی اس معیار کی نہیں جیسی کپتان کی ہونی چاہیے، اسٹرائیک ریٹ بھی بہتر کرنے کی ضرورت ہے لیکن میرا اور ٹیم کا فوکس صرف اور صرف ایشیا کپ جیتنا ہے”۔
بھارتی میڈیا کے شور پر کپتان نے سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہاکہ “مجھے بھارتی میڈیا کے تبصروں سے کوئی سروکار نہیں، دبا دونوں ٹیموں پر ہے لیکن ہم جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے”۔انہوں نے صائم ایوب پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ “صائم ایوب اگلے دس سال پاکستان کا ٹاپ پرفارمر ہوگا، بیٹنگ میں فی الحال کارکردگی نہیں آرہی مگر بولنگ اور فیلڈنگ میں وہ شاندار کردار ادا کر رہا ہے اور بیٹنگ میں بھی وہ جلد چمکے گا”۔
کپتان نے جذباتی انداز میں کہا: “اگر کرکٹر میدان میں جذبات کا مظاہرہ نہیں کرے گا تو کہاں کرے گا؟ میدان سے باہر جو کچھ ہورہا ہے ہمیں اس سے کوئی مطلب نہیں۔ ہمارا مقصد صرف بہترین کرکٹ کھیل کر ایشیا کپ کی ٹرافی اپنے نام کرنا ہے”۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ فائنل میں پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہوگا، 41 سال میں پہلی بار ایشیا کپ فائنل میں روایتی حریف آمنے سامنے ہوں گے، میچ کی تیاریوں کے لیے پاکستان ٹیم آج پریکٹس سیشن کرے گی۔ ذرائع کے مطابق فائنل سے پہلے دونوں کپتانوں کا آج ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ نہیں ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایشیا کپ فائنل میں بھارت کو کیسے شکست دینی ہے؟ ٹیم نے پلان بنالیا ایشیا کپ فائنل میں بھارت کو کیسے شکست دینی ہے؟ ٹیم نے پلان بنالیا گولی کی زبان سمجھنے والوں کو گولی سے سمجھائیں گے: طلال چودھری چین کو آپریشن بنیان المرصوص پر ہم سے زیادہ خوشی اور فخر ہے، پاکستان سے زیادہ جشن منایا: ترجمان صدرمملکت فلسطینیوں کے حق میں خطاب کرنے پر امریکا نے کولمبیا کے صدر کا ویزا منسوخ کردیا محسن نقوی کی ڈائریکٹر ایف بی آئی سے ملاقات، انسداد دہشت گردی اور تعاون پر زور یمن کی بندرگاہ پر ایل پی جی ٹینکر اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بنا، وزیر داخلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :