ایشیا کپ فائنل: ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں مدمقابل ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
پاکستان اور انڈیا 41 سال بعد ٹی20 ایشیا کپ کے فائنل میں آج آمنے سامنے آ رہے ہیں۔ 1984 میں شروع ہونے والے اس ایونٹ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں مدمقابل ہوں گی۔
حالیہ ٹورنامنٹ کے دوران دونوں ٹیمیں 2 مرتبہ ٹکرائیں اور دونوں بار بھارت نے باآسانی کامیابی حاصل کی مگر کرکٹ سے زیادہ بحث کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانے، سخت جملوں اور اشتعال انگیز اشاروں پر رہی۔ اس کشیدگی کی جڑ رواں سال کے آغاز میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور فوجی تنازعہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: پاکستان کا بدلے کا عزم، بھارت کی ہیٹ ٹرک کی تیاری
بھارت کے کپتان سوریا کمار یادو کے مطابق بھارت کی یکطرفہ کامیابیوں کے بعد یہ مقابلہ اب روایتی حریفوں کا نہیں رہا مگر اس بات کا فیصلہ آج دبئی میں کھیلے جانے والے فائنل میں ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان کے لیے یہ ٹائٹل حالیہ مایوس کن کارکردگی کو فتح میں تبدیل کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ بھارت کے خلاف پاکستان کو اب تک 15 ٹی20 میچز میں سے 12 میچز میں ناکامی کا سامنا ہوچکا ہے۔ پاکستان نے اب تک صرف 2 بار ایشیا کپ جیتا ہے جب کہ بھارت 8 اور سری لنکا 6 بار چیمپئن بن چکے ہیں۔
اس بار سلمان آغا کی قیادت میں پاکستان نے سست آغاز کے باوجود بنگلہ دیش کے خلاف مشکلات کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔ اگر بھارت کو اسی فیصلہ کن مقابلے میں ہرا دیا تو یہ کامیابی پاکستانی کرکٹ کے گرد چھائی مایوسی کو ختم کر سکتی ہے۔
ممکنہ پاکستانی ٹیمصاحبزادہ فرحان، فخر زمان، صائم ایوب، سلمان آغا (کپتان)، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد۔
ممکنہ بھارتی ٹیمابھشیک شرما، شبمن گل، سوریا کمار یادو (کپتان)، تلا ک ورما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا/ارشدیپ سنگھ، اکشر پٹیل، شیوم دوبے، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، ورن چکرورتی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
PAK INDIA MATCH ایشیا کپ پاک انڈیا میچ کرکٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ پاک انڈیا میچ کرکٹ ایشیا کپ
پڑھیں:
جنوبی افریقا کے بعد شاہین لنکن شیروں پر جھپٹنے کو تیار، پہلا ون ڈے آج ہوگا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈھائی بجے کھیلا جائے گا جس کے لیے ٹاس دن 2 بجے کیا جائے گا۔
شاہین شاہ آفریدی کی بحیثیت کپتان یہ دوسری ون ڈے سیریز ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 سے جیتی ہے۔
سری لنکن ٹیم کی قیادت چارتھ اسالنکا کریں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین اب تک 157 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے 93 پاکستان نے جیتے جبکہ 59 میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی۔ ایک میچ ٹائی ہوا اور 4 میچز نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جا چکے ہیں جن میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی۔