ایشین کرکٹ چیمپئن کا فیصلہ آج، پاکستان، بھارت مدمقابل
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
لاہور(سپورٹس رپورٹر )ایشیا میں کرکٹ کا تاج کس کے سر سجے گا؟،روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں آج مد مقابل ہونگے۔میچ رات ساڑھے سات بجے دبئی میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم نے دبئی میں واقع آئی سی سی اکیڈمی میں فائنل سے پہلے خوب پریکٹس کی ۔قومی ٹیم جیت کیلئے پرعزم ہے ۔ ذرائع کے مطابق فائنل سے پہلے دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان تنا کے سبب اس بار فائنل سے پہلے دونوں کپتانوں کا ٹرافی کیساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہیں ہورہا۔منتظمین نے تصدیق کی کہ فائنل سے قبل اس سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔ البتہ جہاں بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے 2مقابلوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا، وہیں فائنل میں بھی ایسی ہی صورتحال دکھائی دے رہی ہے اور اس بارے میں امکان کم ہے کہ ٹرافی کیساتھ دونوں کپتان تصاویر بنوائیں۔ ایشیا کپ 2025 کے فائنل کیلئے صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے اپنے جوش کا اظہار کردیا۔بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا تھا کہ ٹرافی محسن نقوی کے ہاتھ سے نہیں لیں گے۔محسن نقوی نے ٹورنامنٹ کی کامیابی پر اظہار خیال کیا اورکہا کہ ا س سال کا ایشین کپ کرکٹ کی مہارت اور صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ رہا ہے۔شائقین کے جذبے، ایشیائی ٹیموں کے مسابقتی جذبے اور میدان میں ناقابل یقین کارکردگی نے اسے واقعی ایک یادگار ایونٹ بنا دیا ہے۔ ہم ریکارڈ ناظرین کی تعداد دیکھنے کیلئے تیار ہیں۔ جو پورے براعظم میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ میں ایک زبردست فائنل دیکھنے کیلئے پرجوش ہوں اور فاتح کپتان کو ٹرافی دینے کا منتظر ہوں۔بھارتی بائولنگ کوچ نے ہاردک پانڈیا اورابھیشیک شرماکی فٹنس پرخدشات ظاہرکردیئے ہیں،سری لنکا کیخلاف پہلا اوورکرنے کے بعد پانڈیا ہیمسٹرنگ کا شکارہوکرباہرچلے گئے تھے،ہاردک پانڈیا بقیہ اننگز میں میدان میں واپس نہیں آئے۔بائولنگ کوچ کا کہنا ہے کہ پانڈیا اور ابھیشیک کی انجری کاجائزہ لیاجائیگا،ابھیشیک شرما نے بھی سری لنکا کی اننگز کا پورا دوسرا ہاف میدان سے باہر گزارا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فائنل سے
پڑھیں:
ایشیا کپ فائنل: پاکستان کے خلاف میچ میں ابھیشیک شرما اور ہاردک پانڈیا کی شرکت غیر یقینی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: ایشیا کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل فائنل میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی، بھارتی ٹیم رواں ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے اور پاکستان کو گروپ اسٹیج اور سپر فور دونوں مرحلوں میں شکست دے چکی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائنل سے قبل بھارت کو ایک بڑا دھچکا لگ سکتا ہے، کیونکہ دو اہم کھلاڑیوں اوپنر ابھیشیک شرما اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی فٹنس مسائل کے باعث شرکت مشکوک ہے۔
بھارت کے بولنگ کوچ نے تسلیم کیا ہے کہ دونوں کھلاڑی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔ ہاردک پانڈیا سری لنکا کے خلاف میچ میں پہلا اوور کرانے کے بعد ہیمسٹرنگ انجری کے باعث میدان سے باہر چلے گئے تھے اور دوبارہ کھیلنے نہیں آئے۔ اسی طرح ابھیشیک شرما بھی اسی میچ میں طویل وقفے تک میدان سے باہر رہے۔
بولنگ کوچ کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی انجری کا حتمی جائزہ آج رات اور کل صبح کیا جائے گا جس کے بعد فائنل میں ان کی شرکت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت نے سری لنکا کو کو شکست دیدی۔