ایشیا کپ فائنل سے قبل پاک بھارت کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ ’فوٹو شوٹ‘ کھٹائی میں پڑگیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کل (اتوار) دبئی میں کھیلا جائے گا۔
فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کشیدگی کے باعث اس بار کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ منعقد نہیں کیا گیا۔ منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کو یہ تقریب نہیں ہوگی، تاہم اتوار کو میچ سے پہلے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
بھارتی ٹیم کی جانب سے ایونٹ کے دو میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کرنے کے بعد امکان ہے کہ فائنل میں بھی ٹرافی فوٹو شوٹ نہ ہو۔
دریں اثنا، پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا آج رات 7 بجے (پاکستانی وقت) پریس کانفرنس کریں گے، جبکہ قومی ٹیم رات 7 سے 10 بجے تک دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں فائنل کی تیاری کے لیے پریکٹس کرے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت کیخلاف ایشیا کپ کا فائنل، مائیک ہیسن کا قومی کھلاڑیوں کو واضح پیغام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت اتوار کو مدِ مقابل ہوں گے، تاہم بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کو اہم ہدایت جاری کی ہے۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے واضح پیغام دیا کہ بھارت کے خلاف میچ میں صرف کھیل پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دباؤ والے میچز میں جذبہ آنا قدرتی بات ہے، مگر ضروری ہے کہ تمام توانائی کھیل پر لگائی جائے۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلا دیش کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس میں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ نے اعتراف کیا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی، تاہم دوسرے میچ میں ٹیم نے بہتر فائٹ دکھائی۔