data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: ایشیا کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل فائنل میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی،  بھارتی ٹیم رواں ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے اور پاکستان کو گروپ اسٹیج اور سپر فور دونوں مرحلوں میں شکست دے چکی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائنل سے قبل بھارت کو ایک بڑا دھچکا لگ سکتا ہے، کیونکہ دو اہم کھلاڑیوں اوپنر ابھیشیک شرما اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی فٹنس مسائل کے باعث شرکت مشکوک ہے۔

بھارت کے بولنگ کوچ نے تسلیم کیا ہے کہ دونوں کھلاڑی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔ ہاردک پانڈیا سری لنکا کے خلاف میچ میں پہلا اوور کرانے کے بعد ہیمسٹرنگ انجری کے باعث میدان سے باہر چلے گئے تھے اور دوبارہ کھیلنے نہیں آئے۔ اسی طرح ابھیشیک شرما بھی اسی میچ میں طویل وقفے تک میدان سے باہر رہے۔

بولنگ کوچ کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی انجری کا حتمی جائزہ آج رات اور کل صبح کیا جائے گا جس کے بعد فائنل میں ان کی شرکت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت نے سری لنکا کو کو شکست دیدی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میچ میں

پڑھیں:

ابھیشیک شرما نے ایشیا کپ میں محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما نے ایشیا کپ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ابھیشیک شرما نے جمعہ کو ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ میں 31 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی۔اس اننگز کے دوران ابھیشیک شرما نے نئی تاریخ رقم کی اور وہ ایشیا کپ کی تاریخ میں ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔بائیں ہاتھ کے اوپنر نے ایشیا کپ 2025 میں اب تک 6 اننگز میں 309 رنز اسکور کیے ہیں۔ابھیشیک شرما نے ایشیا کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کا ریکارڈ توڑا ہے۔محمد رضوان نے 2022 کے ایشیا کپ میں 6 میچوں میں 281 رنز بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کیا انجری کے بعد ہارڈک پانڈیا اور ابھیشیک شرما پاکستان کیخلاف کھیل سکیں گے؟ باؤلنگ کوچ نے بتا دیا
  • ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف فائنل میں ابھیشیک شرما اور پانڈیا کی شرکت مشکوک
  • ابھیشیک شرما نے ایشیا کپ میں محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی
  • ایشیاء کپ 2025 کے فائنل سے پہلے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا بڑا بیان
  • ایشیا کپ: سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں آج بھارت اور سری لنکا مدمقابل آئیں گے
  • ہم جانتے ہیں کہ فائنل میں کیا کرنا ہے، ہم تیار ہیں: سلمان آغا
  • ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل اتوار کو ہوگا
  • ایشیا کپ: پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا
  • بھارت کے خلاف فائنل ہوا تو فتح یقینی ہے، ایشیا کپ جیتنے کیلئے آئے ہیں : شاہین آفریدی