کینیڈا میں گرفتار ہونے والے خالصتانی تنظیم سکھ فار جسٹس کے منتظم اندرجیت سنگھ گوسل کو گرفتاری کے ایک ہفتے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

رہائی کے فوراً بعد انہوں اپنے قریبی ساتھی اور خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کے ساتھ مل کر بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کو بھی چیلنج کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اندرجیت سنگھ گوسل کو اونٹاریو سینٹرل ایسٹ کریکشنل سینٹر سے باہر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس میں وہ انڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی آزادی کا اعلان کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور کینیڈا مودی حکومت کے خلاف سخت رویہ اختیار کریں، گروپتونت سنگھ پنوں

’گروپتونت سنگھ پنوں کا ساتھ دینے اور 23 نومبر کو خالصتان ریفرنڈم کرانے کے لیے۔ دہلی بنے گا خالصتان۔‘

اسی موقع پر گروپتونت سنگھ پنوں نے اجیت ڈوول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیوں کینیڈا، امریکا یا کسی یورپی ملک میں آ کر ان کی گرفتاری یا حوالگی کی کوشش نہیں کرتے۔ ’ڈوول، میں تمہارا انتظار کر رہا ہوں۔‘

مزید پڑھیں:کینیڈا میں کینیڈین شہری کا قتل، انڈیا نے بڑی غلطی کردی، جسٹن ٹروڈو

یاد رہے کہ گروپتونت سنگھ پنوں نے، جو بھارت میں کالعدم تنظیم سکھس فار جسٹس کے سربراہ ہیں، حال ہی میں بھارت کی خودمختاری کو چیلنج کرنے کے الزام میں مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔

انہوں نے آزادیٔ ہند کے موقع پر لال قلعے پر پرچم کشائی روکنے والے کو 11 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔

اندرجیت سنگھ گوسل کی گرفتاری اور پس منظر

گروپت ونت سنگھ پنوں کے قریبی ساتھی اور دایاں ہاتھ سمجھنے جانیوالے اندرجیت سنگھ گوسل 2023 میں ہردیپ سنگھ نجر کی ہلاکت کے بعد کینیڈا میں سکھ فار جسٹس کے منتظم بن گئے تھے۔

انہیں 19 ستمبر کو اونٹاریو میں ایک ٹریفک اسٹاپ کے دوران دیگر دو خالصتانی کارکنوں جگیپ سنگھ  اور ارمان سنگھ کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:مودی کو کینیڈا میں ہزیمت کا سامنا، سکھوں اور کشمیریوں نے احتجاج کرکے دنیا کے سامنے رسوا کردیا

تینوں پر آتشیں اسلحہ رکھنے، خطرناک مقصد کے لیے ہتھیار استعمال کرنے اور چھپانے سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق یہ گرفتاریاں ایک جاری تفتیش کا حصہ تھیں اور باضابطہ کارروائی کے بعد انہیں قید کی سزا بھی دی جا سکتی تھی۔ تاہم اندرجیت سنگھ گوسل کو 25 ستمبر کو ضمانت مل گئی۔

مزید پڑھیں: کینیڈا اور انڈیا کے سفارتی تنازع میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا نام کیوں آیا؟

یہ پہلا موقع نہیں جب گوسل کو کینیڈا میں گرفتار کیا گیا ہو۔ نومبر 2024 میں برامپٹن کے ہندو سبھا مندر میں پرتشدد واقعے کے بعد بھی انہیں گرفتار کیا گیا تھا لیکن فوراً ضمانت دے دی گئی تھی۔

بھارت اور کینیڈا کے تعلقات

بھارت اور کینیڈا کے تعلقات ماضی میں خالصتانی علیحدگی پسندوں کے لیے اوٹاوا کے نرم رویے کے باعث کشیدہ رہے ہیں، تاہم حالیہ گرفتاریوں نے نئی دہلی کو اس ضمن میں پر امید کردیا تھا لیکن اس قدر جلد ضمانت ملنے پر بھارت نالاں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزادیٔ ہند اجیت ڈوول امریکا اندرجیت سنگھ گوسل سکھ فار جسٹس ضمانت کینیڈا گروپت ونت سنگھ پنوں لال قلعے ہردیپ سنگھ نجر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا اندرجیت سنگھ گوسل سکھ فار جسٹس کینیڈا لال قلعے ہردیپ سنگھ نجر کینیڈا میں فار جسٹس گوسل کو کے لیے

پڑھیں:

لاہور،14تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور( آئی این پی)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے 14تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر عبدالرحمن کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قلعہ گجر سنگھ سے انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس سی ،سب انسپکٹر معظم الیاس کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ جوہر ٹائون سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قلعہ گجر سنگھ ،سب انسپکٹر فیاض احمد کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ برکی سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ جوہر ٹائون،سب انسپکٹر عنصر نواز کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ برکی ، انسپکٹر غلام ضمیر کو انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس سی سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ٹائون شپ ،سب انسپکٹر رحمان خاور کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ٹائون شپ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر، انسپکٹر ممتاز حسین کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ سٹی سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہربنس پورہ ، انسپکٹر آصف رضا کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہربنس پورہ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ راوی روڈ ،سب انسپکٹر ذیشان خان کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ راوی روڈ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر قلعہ گجر سنگھ،انسپکٹر جمشید عباس کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شمالی چھانی سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ سٹی ، انسپکٹر منصب خان کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شمالی چھائونی، انسپکٹر ابدال انعام کو دفتر ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹائون سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شیرا کوٹ ،انسپکٹر صفدر پرویز کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شیرا کوٹ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر قلعہ گجر سنگھ، سب انسپکٹر محمد جاوید کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نولکھا سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہنجروال ، سب انسپکٹر محسن رفیق کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہنجروال سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر قلعہ گجر سنگھ،سب انسپکٹر مرتضی بلال کو جنرل ڈیوٹی تھانہ مصری شاہ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نولکھا ، سب انسپکٹر محمد غفران کو جنرل ڈیوٹی تھانہ نولکھا سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نیو انارکلی ،سب انسپکٹر محمد فرحان کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نیو انارکلی سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر قلعہ گجر سنگھ، انسپکٹر ارشد علی کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ بھاٹی گیٹ جبکہ سب انسپکٹر معین الیاس کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ بھاٹی گیٹ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر قلعہ گجر سنگھ تعینات کر دیا گیاہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی تمام افسران کو نئی تعیناتی پر فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • اے ٹی سی راولپنڈی، عدم پیشی پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • لاہور؛ لڑکی کیساتھ دکان کے اندر زیادتی، ریپ کے ملزم کو بڑی سزا
  • آر ایس ایس پر پابندی کتنی ضروری ؟
  • امریکہ بھارت دفاعی معاہدہ: پاکستان اور چین کیلئے نیا چیلنج
  • 27ویں آئینی ترمیم: عدلیہ کی آزادی اور صوبائی خودمختاری کیلئے سنگین چیلنج
  • لاہور،14تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے
  • رمیش سنگھ اروڑا کا گوردوارہ پنجہ صاحب کا دورہ، بھارت کو رویہ بدلنے کا پیغام
  • بھارت سے آیا بندر انتظامیہ کیلیے چیلنج بن گیا، علاقہ ڈونگہ بونگہ میں ہلچل مچ گئی
  • مسرت اور جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • ہردیپ سنگھ نجر کا قتل: کینیڈ ا کو برطانیہ نے خفیہ معلومات فراہم کی تھیں، بلومبرگ