ایشیا کپ فائنل میں پاک بھارت کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ منسوخ ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
ایشیا کپ 2025 میں پہلی بار پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا جس کا کرکٹ شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل کل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
جہاں پورا ایشیا کپ ٹورنامنٹ خاص طور پر پاکستان اور انڈیا کے میچز تنازعات سے بھرپور رہے، وہیں اب ایک اور تنازع سامنے آیا ہے کہ فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تناؤ کے باعث کپتان ٹرافی کے ہمراہ روایتی فوٹو شوٹ نہیں کرائیں گے۔
نجی ٹی چینل جیو نیوز کے مطابق منتظمین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آج یعنی ہفتے کو ایسا کچھ نہیں ہورہا تاہم اتوار کو فائنل سے قبل اس سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔
اس سے قبل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس اور میچ کے اختتام پر ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا وہیں اب ممکن ہے دونوں کپتان فائنل سے قبل ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ نہیں کرائیں گے۔
خیال رہے پاکستانی ٹیم اپنے تیسرے اور بھارتی ٹیم نویں ٹائٹل کے لیے کل میدان میں اترے گی۔ بھارت نے گروپ اور سپر فور مرحلے میں پاکستان کو شکست دی تھی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا آج رات 7 بجے پاکستانی وقت کے مطابق پریس کانفرنس کریں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایشیا کپ فائنل: پاکستان کے خلاف میچ میں ابھیشیک شرما اور ہاردک پانڈیا کی شرکت غیر یقینی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: ایشیا کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل فائنل میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی، بھارتی ٹیم رواں ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے اور پاکستان کو گروپ اسٹیج اور سپر فور دونوں مرحلوں میں شکست دے چکی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائنل سے قبل بھارت کو ایک بڑا دھچکا لگ سکتا ہے، کیونکہ دو اہم کھلاڑیوں اوپنر ابھیشیک شرما اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی فٹنس مسائل کے باعث شرکت مشکوک ہے۔
بھارت کے بولنگ کوچ نے تسلیم کیا ہے کہ دونوں کھلاڑی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔ ہاردک پانڈیا سری لنکا کے خلاف میچ میں پہلا اوور کرانے کے بعد ہیمسٹرنگ انجری کے باعث میدان سے باہر چلے گئے تھے اور دوبارہ کھیلنے نہیں آئے۔ اسی طرح ابھیشیک شرما بھی اسی میچ میں طویل وقفے تک میدان سے باہر رہے۔
بولنگ کوچ کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی انجری کا حتمی جائزہ آج رات اور کل صبح کیا جائے گا جس کے بعد فائنل میں ان کی شرکت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت نے سری لنکا کو کو شکست دیدی۔