Jang News:
2025-11-11@16:59:59 GMT

چین، آسٹریلیا کی اسلام آباد خود کش حملے کی مذمت

اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT

چین، آسٹریلیا کی اسلام آباد خود کش حملے کی مذمت

تصویر، اے ایف پی

چین اور آسٹریلیا نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے قریب خود کش حملے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان چینی سفارت خانے نے کہا کہ چین کار دھماکے میں جاں بحق افراد کے لیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔

وانا، اسلام آباد حملے بھارت اور افغان طالبان گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں، دفاعی تجزیہ کار

دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر (ر) احمد سعید منہاس نے کہا ہے کہ وانا اور اسلام آباد میں جو کچھ ہوا، وہ بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔

چینی سفارتخانے کے اعلامیے میں کہا گیا کہ دھماکہ قابلِ مذمت اور انسانیت دشمن عمل ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

آسٹریلوی ہائی کمشن نے اسلام آباد میں دھماکے پر پاکستان سے یکجہتی اور متاثرین اور اُن کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

آسٹریلوی ہائی کمیشن نے عوام کے تحفظ کے لیے سرگردم اداروں اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد

پڑھیں:

باجوڑ میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید مسجد کی تعمیر مکمل، عوام کا اظہار تشکر

پشاور:

پاک فوج کی جانب سے ضلع باجوڑ (سلیمان خیل) میں سب سے بڑی جامع مسجد کی تعمیر و تزئین مکمل کر لی گئی جس پر عوام نے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ میں سلیمان خیل کی سب سے بڑی جامع مسجد کو دہشت گردوں نے شہید کر دیا تھا، فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نے مسجد کی دوبارہ مرمت و تزئین مکمل کر لی۔

مسجد کے اندر قالین، انورٹر، پنکھے اور سولر سسٹم سمیت تمام اشیاء دوبارہ نصب کی گئیں۔ مسجد کی بحالی کے بعد تمام تر ضروری سہولیات فعال کر دی گئیں۔

پاک فوج کی جانب سے مسجد کی تعمیر و تزئین مکمل کرنے پر مقامی لوگوں نے بھرپور اظہارِ تشکر کیا۔

عوام کا کہنا تھا کہ یہ مسجد (باجوڑ) سلیمان خیل کی ایک تاریخی مسجد ہے جو فتنۃ الخوارج کے حملے سے متاثر ہوئی تھی، دہشت گردوں کے حملے میں مسجد کا سولر سسٹم، دروازے اور کھڑکیاں وغیرہ تباہ جبکہ عمارت کو شدید نقصان ہوا تھا۔

مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے مسجد کی تزئین و آرائش مکمل کی جس کی وجہ سے یہ اب بہتر حالت میں موجود ہے، ہم پاک فوج کے اس اقدام پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد، کچہری میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہیں، فتح محمد رضوی 
  • وانا، اسلام آباد حملے بھارت اور افغان طالبان گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں، دفاعی تجزیہ کار
  • اسلام آباد دھماکے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، وزیراعظم
  • افغان طالبان کی سہولت کاری کے بغیر پاکستان پر حملے ممکن نہیں، ثبوت موجود ہیں، عطااللہ تارڑ
  • اسلام آباد دھماکے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے; وزیراعظم
  • سردار عبدالرحیم کی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے قریب ہونے والے خودکش حملے کی مذمت
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اسلام آباد کچہری میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت
  • اسلام آباد دھماکے کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائےگا، وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دے دیا
  • باجوڑ میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید مسجد کی تعمیر مکمل، عوام کا اظہار تشکر