Jasarat News:
2025-11-11@11:26:26 GMT

ٹی ایل پی نے اپنی جیتی ہوئی سیٹ پیپلز پارٹی سے چھین لی

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

250927-08-14

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران ڈرامائی صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار محمد علی جہانگیری کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد فاتح قرار دے دیا گیا ، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار شہنیلا عامر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ریٹرننگ افسر کی نگرانی میں ہونے والی دوبارہ گنتی نے ابتدائی نتائج کو مکمل طور پر بدل ڈالا۔ بدھ کو جاری کیے گئے ابتدائی نتیجے میں شہنیلا عامر کو ٹائون میونسپل کارپوریشن اورنگی ٹاؤن یونین کمیٹی نمبر 1 چیئر مین کی نشست پر فاتح قرار دیا گیا تھا، جس میں انہوں نے 3 ہزار 801 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ محمد علی جہانگیری کے ووٹ 1 ہزار 787 قرار دیے گئے تھے۔دوبارہ گنتی کے دوران انکشاف ہوا کہ شہنیلا عامر کے ووٹ صرف 1 ہزار 600 تھے، جو ابتدائی اعلان سے نصف سے بھی کم نکلے ہیں۔ یوں سرکاری فارم 14 کے مطابق محمد علی جہانگیری نے 1 ہزار 787 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پی پی پی امیدوار دوسرے نمبر پر رہیں۔دوبارہ گنتی کا عمل 12 پولنگ اسٹیشنز پر مکمل کیا گیا، جن میں سے 7 ٹی ایل پی اور 5 پی پی پی کی درخواست پر کھولے گئے تھے اور دوبارہ گنتی کرائی گئی، جس کے بعد نتیجہ تبدیل ہوگیا ہے۔ووٹوں کے اس ڈرامائی الٹ پھیر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی انتخابی شفافیت پر مزید سوالات کو جنم دے دیا ہے۔دریں اثنا تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنمائوں علامہ نذیر احمد رضوی اور محمد اسماعیل رضوی  نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ضمنی بلدیاتی الیکشن یو سی 1 اورنگی ٹاؤن میں مفتی علی جہانگیری کی شاندار کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور اورنگی ٹاؤن کے غیور عوام کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، تحریک لبیک پاکستان اس امانت کی ہر صورت پاسداری کرے گی۔ محمد اسماعیل رضوی نے کہا کہ ووٹ ری کاؤنٹنگ کے دوران پیپلز پارٹی کی بڑے پیمانے پر انتخابی دھاندلی بے نقاب ہوئی اور 2201 جعلی ووٹ سامنے آئے،ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کریں جو رات کی تاریکی میں جمہوری عمل پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علی جہانگیری دوبارہ گنتی

پڑھیں:

سی ای سی میں جو فیصلے ہوئے وہ 27 ویں ترمیم سے متعلق تھے، گورنر پنجاب

فائل فوٹو۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی(سی ای سی) میں جو فیصلے ہوئے وہ 27 ویں ترمیم سے متعلق تھے۔ 

کراچی میں عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کے ساتھ کھڑی ہے، پی پی کا حکومت سے دو تین شقوں پر اتفاق رائے ہے۔ 

سردار سلیم حیدر خان نے کہا باقی بہت ساری شقوں پر اختلاف رائے ہے، جس پر ڈیبیٹ ہونی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو مشترکہ آئین دیا۔  

گورنر پنجاب نے کہا مخالفین بھی 1973 کے آئین پر انگلی نہیں اٹھا سکتے، پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دیئے ہوئے آئین پر کھڑی ہے، پیپلز پارٹی کوئی ایسا قدم اٹھانے کے لیے تیار نہیں، جو 1973 کےآئین کے منافی ہو۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل
  • آئین بھٹو کی امانت‘ اسلام آباد میں بہت کچھ ہو رہا ہے: بلاول
  • 73کے آئین کو اصل شکل میں بحال کریں گے، اسد قیصر
  • 73ء کے آئین کو اصل شکل میں بحال کریں گے، اسد قیصر
  • پیپلز پارٹی،ن لیگ، تحریک انصاف ایک ہی سوچ کا تسلسل ہیں،سراج الحق
  • پیپلز پارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی حاجی علی مراد راجڑ انتقال کر گئے
  • سی ای سی میں جو فیصلے ہوئے وہ 27 ویں ترمیم سے متعلق تھے، گورنر پنجاب
  • 27 ویں ترمیم، خیبرپختونخوا کے نام کی تبدیلی پر بات ہوئی ہے، وفاقی وزیرقانون
  • این اے 96جڑانوالہ ضمنی انتخابات،پیپلز پارٹی کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان
  • پی ایس 61اور63میں سرکاری اسکولوں میں فرنیچر کی تقسیم کا اعلان