سندھ کابینہ میں ردو بدل، ناصر حسین وزیر بلدیات، سعید غنی وزیر لیبر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(نمائندہ جسارت)حکومت سندھ نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل کر دیے، ناصر حسین شاہ کو وزیر بلدیات سندھ جبکہ سعید غنی کو لیبر، ہیومن ریسورس و سوشل پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ناصر حسین
شاہ اس سے قبل وزیر توانائی اور پی اینڈ ڈی تھے جبکہ سعید غنی وزیر بلدیات سندھ تھے۔نوٹی فکیشن کے مطابق محمد اسمٰعیل راہو سندھ کابینہ میں بطور وزیر شامل کیے گئے ہیں جبکہ گیان چند ایسرانی وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محکمہ بحالی مقرر کر دیے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جام خان شورو کو ایریگیشن کے ساتھ پی اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ کا اضافی قلمدان مل گیا جبکہ مخدوم محبوب الزماں صوبائی وزیر برائے فوڈ ڈیپارٹمنٹ مقرر کیے گئے ہیں، مخدوم محبوب الزماں سے ری ہیبلیٹیشن کی وزارت واپس لے لی گئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے 4 خصوصی معاونین کا تقرر بھی کیا گیا ہے، جن میں ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی، فراز عابد لاکھانی، محمد طارق حسن اور عطا محمد پنہور کو معاونین خصوصی تعینات کیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق محمد علی راشد معاون خصوصی سائنس و آئی ٹی جبکہ عبد الجبار خان کو محکمہ خوراک سے ہٹاکر بحالی کا معاون خصوصی مقرر کردیا۔اسی طرح جین خان سرفراز سوشل پروٹیکشن کی جگہ آرکائیوز کے معاون خصوصی مقرر کیے گئے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: صوبائی وزیر سعید غنی کو آباد کی جانب سے منعقدہ تعمیراتی مٹیریل کی نمائش کے موقع پر چیئرمین آباد محمد حسن بخشی شیلڈ پیش کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250927-8-17