صوبائی حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابق وزیر توانائی اور پی اینڈ ڈی کو وزیر بلدیات سندھ جبکہ سابق وزیر بلدیات کو لیبر، ہیومن ریسورس و سوشل پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے 4 خصوصی معاونین کا تقرر بھی کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل کر دیے.

صوبائی حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ناصر حسین شاہ کو وزیر بلدیات سندھ جبکہ سعید غنی کو لیبر، ہیومن ریسورس و سوشل پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے، محمد اسماعیل راہو سندھ کابینہ میں بطور وزیر شامل کیے گئے ہیں جبکہ گیان چند ایسرانی وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محکمہ بحالی مقرر کر دیے گئے۔ اِسی طرح جام خان شورو کو ایریگیشن کے ساتھ پی اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ کا اضافی قلمدان مل گیا جبکہ مخدوم محبوب الزماں صوبائی وزیر برائے فوڈ ڈیپارٹمنٹ مقرر کیے گئے ہیں، مخدوم محبوب الزماں سے ری ہیبلیٹیشن کی وزارت واپس لے لی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے 4 خصوصی معاونین کا تقرر بھی کیا گیا ہے، جن میں ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی، فراز عابد لاکھانی، محمد طارق حسن اور عطا محمد پنہور کو معاونین خصوصی تعینات کیا گیا ہے۔ دوسری جانب محمد علی راشد معاون خصوصی سائنس و آئی ٹی جبکہ عبد الجبار خان کو محکمہ خوراک سے ہٹاکر بحالی، جین خان سرفراز سوشل پروٹیکشن کی جگہ آرکائیوز کے معاون خصوصی مقرر کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ناصر حسین شاہ اس سے قبل وزیر توانائی اور پی اینڈ ڈی تھے جبکہ سعید غنی وزیر بلدیات سندھ تھے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر بلدیات کیا گیا ہے

پڑھیں:

پاکستان بنگلہ دیش کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا،اتوار کو بھارت سے مدمقابل ہوگا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی: ایشیاکپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے دی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔پاکستان کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ اوورز 20 میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی۔ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت اتوار کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔

دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے، محمد حارث 31 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ محمد نواز نے 25 اور فہیم اشرف نے 14 رنز اسکور کیے۔پاکستان نے ہدف کے دفاع میں تباہ کن باؤلنگ سے آغاز کیا اور ایک رنز پر ہی پہلی وکٹ حاصل کر لی، جب شاہین آفریدی نے پرویز حسین کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بنگلہ دیش بیٹرز پاکستان باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے، جن کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔شمیم حسین 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ سیف حسین 18، نور الحسن اور رشاد حسین نے 16، 16 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بن سکی، یوں پاکستان نے میچ میں 11 رنز سے کامیابی حاصل کر کے ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب نے 2 اور محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کے مستقل کپتان لٹن داس کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے جاکر علی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے صاحبزادہ فرحان صرف 4 رنز ہی بناسکے، تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے صائم ایوب ایک بار پھر کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے، وہ ایشیا کپ میں چوتھی بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

فخر زمان بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 20 گیندوں پر 13 رنز اور حسین طلعت 3رنز بناکر رشاد حسین کا شکار ہوئے جبکہ کپتان سلمان آغا پھر ناکام ہو گئے اور 19 رنز بنا کر مستفیض الرحمٰن کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کو چھٹا نقصان 14ویں اوور میں 71 رنز پر ہوا، جب شاہین شاہ آفریدی بڑی ہٹ مارنے کی کوشش میں 19 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حارث 31 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ محمد نواز نے 25 اور فہیم اشرف نے 14 رنز اسکور کیے۔

بنگلہ دیش کے تسکین احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، رشاد حسین اور مہدی حسن نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مستفیض الرحمٰن ایک وکٹ لے سکے۔

قومی ٹیم کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور سری لنکا کے خلاف میدان میں اترنے والے پلینگ الیون کے ساتھ ہی کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • سندھ کابینہ میں تبدیلی‘ سعید غنی سے وزارت بلدیات واپس
  • سندھ کابینہ میں ردو بدل، ناصر حسین وزیر بلدیات، سعید غنی وزیر لیبر مقرر
  • سندھ کابینہ میں ردوبدل: صوبائی وزیر بلدیات کا قلمدان سعید غنی کی جگہ  ناصر حسین شاہ کو تفویض ، نوٹی فکیشن جاری
  • سندھ کابینہ میں ردو بدل متوقع، سعید غنی سے بلدیات کی وزارت واپس لینے کا فیصلہ
  • سندھ کابینہ میں ردوبدل کا امکان ،کس کو کونسی وزارت ملے گی؟جانیے
  • سندھ کابینہ میں ممکنہ تبدیلی، نئے وزراء کی آج حلف برداری متوقع
  • سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ
  • عام انتخابات کے ڈیڑھ سال بعد سندھ کابینہ میں تبدیلی کی تیاریاں
  • پاکستان بنگلہ دیش کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا،اتوار کو بھارت سے مدمقابل ہوگا