ڈیٹا فروخت کرنیکا معاملہ، تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ مکمل کرنے کیلیے مزید وقت مانگ لیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی خصوصی تفتیشی ٹیم نے رپورٹ مکمل کرنے کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کی ہدایت پر قائم خصوصی تحقیقاتی ٹیم تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی، خصوصی تفتیشی ٹیم نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے مزید 3 ہفتے کا وقت مانگا ہے۔
ڈیٹا بیچنے والی ویب سائٹس تاحال ڈیٹا بیچنے میں مصروف ہیں، وزیر داخلہ کے نوٹس لینے کے باوجود ڈیٹا بیچنے والی ویب سائٹس تاحال کام کر رہی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے معاملے کی تفتیش کا حکم دیا تھا۔
وزیر داخلہ کی ہدایت پر ڈی جی این سی سی آئی اے نے خصوصی تفتیشی ٹیم مقرر کی تھی، خصوصی تفتیشی ٹیم کو 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خصوصی تفتیشی ٹیم وزیر داخلہ
پڑھیں:
لاہور؛ اندرون شہر کو اصل صورتحال میں بحال کرنیکا منصوبہ، کتنے ارب لاگت آئے گی؟
لاہور میں اندرون شہر سرکلر گارڈن کو اصل صورتحال میں بحال کرنے کے لیے مارکیٹوں کو شفٹ کرنے اور پارکنگ پلازے انڈر گراؤنڈ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازوں اور مارکیٹس بنانے پر 24ارب روپے کی لاگت آئے گی جس کے لیے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے تخمینہ لاگت تیار کر لیا۔
ڈی سی لاہور کے مطابق حکومت پنجاب سے باقاعدہ منظوری بعد جلد ٹینڈرز پراسس مکمل کرکے کام شروع کیا جائے گا۔ اندرون شہر سرکلر گارڈن میں قائم نصف درجن سے زائد مارکیٹوں کو شفٹ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق انڈر گراونڈ بننے والے پلازوں میں کم و بیش 3ہزار دکانیں بنیں گی جبکہ مارکیٹوں کے باہر پارکنگ اسٹینڈز کو بھی انڈر گروانڈ پلازوں میں شفٹ کیا جائے گا۔
انڈر گراونڈ پارکنگ اسٹینڈز میں چار ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کا بندوبسنت کیا جائے گا، تین انڈر گراؤنڈ پارکنگ اور دکانیں نواز شریف اسپتال کی جانب تعمیر ہوں گی۔
انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازے و مارکیٹس پر آنے والے اخراجات کے تخمینہ لاگت کے لیے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
ڈی سی لاہور سید موسی رضا کا کہنا ہےکہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے 24ارب روپے کا تخمینہ لگایا ہے اور رقم کے حصول کے لیے حکومت پنجاب سے جلد منظوری لی جائے گی اور پلازوں کی تعمیر کے لیے ٹینڈرز جاری کرنے کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔