وکلاء کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو سیاست کی نذرنہیں ہونے دیں گے،وفاقی وزیر قانون وانصاف سینیٹراعظم نذیرتارڑ
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ وکلا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں،وکلا کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو سیاست کی نذرنہیں ہونے دیں گے،وکلا کامعاشرے میں کلیدی کردارہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی ،ڈی ایچ اے اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مشترکہ رہائشی منصوبے مارگلہ آرچرڈ پارک روڈ ہاؤسنگ سکیم کے ترقیاتی کاموں بارے سہ فریقی معاہدے پر دستخطوں کی باضابطہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
وفاقی وزیر قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ آئینی ترمیم میں وکلا کی تجاویزشامل کی گئیں،قانونی اصلاحات میں قانونی برادری سے مشاورت یقینی بنائی جاتی ہے،فوجداری نظام میں اہم اصلاحات لائی گئی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے وکلا کی رہائشی اسکیم میں ترقیاتی کاموں بارے مفاہمتی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا اور کہاکہ وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے حکومتی سطح پر ہر ممکنہ تعاون جاری رہے گا ۔
تقریب سے وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے بھی خطاب کیا اور کہاکہ ترقیاتی کاموں کی شروعات کے حوالے سے یہ ایک تاریخی معاہدہ ہوگا جس کے بعد اس پروجیکٹ پر باقاعدہ طور پر تیزی سے کام شروع ہو جائے گا اور یہ پروجیکٹ جلد از جلد اپنی تکمیل کو پہنچے گا ۔اس منصوبے کے تحت فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی اپنے معزز الاٹیز کو عالمی معیار کی جدید اور سہولیات سے آراستہ رہائشی ماحول فراہم کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ اسکیم میں کمرشل ایریاز، پارکس، تعلیمی ادارے، مساجد اور دیگر عوامی سہولیات کے لیے بھی جگہ مختص کی گئی ہے۔ ریاض حسین پیرزادہ نے کہاکہ وکلا برادری کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں ہمہ وقت کوششیں جاری رہیں گی ۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وفاقی وزیر وکلا کی کی فلاح
پڑھیں:
وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس، وزیر قانون کی27ویں ترمیم سے متعلق کابینہ کو بریفنگ
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ 27 ویں ترمیم پر کابینہ کو بریفنگ دے رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے شہر باکو سے بذریعہ ویڈیو لنک وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
اجلاس میں خواجہ آصف، بلال اظہر کیانی، رانا تنویر، رانا مبشر، عون چوہدری ، ڈاکٹر شہزرہ منصب، ریاض حسین پیر زادہ، قیصر احمد شیخ ، ملک رشید احمد شریک ہیں۔
اس کے علاوہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ 27 ویں ترمیم پر کابینہ کو بریفنگ دے رہے ہیں۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی اجلاس کو بریفنگ دینگے، اجلاس میں پیپلز پارٹی کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں تین ترامیم کی منظوری دی جائے گی
ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں تین ترامیم کی منظوری دی جائے گی، ترامیم میں آئینی کورٹ بنانے، ججز کی ٹرانسفر اور آرٹیکل 243میں تبدیلی ہوگی، 27ویں ترمیم میں آئین کی مختلف شقوں میں کل 46ترامیم کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق آرمی، ایئرفورس اورنیوی کے بعد اب چوتھی فور س” آرمی راکٹ فورس“ (اے آر ایف سی) ہوگی، چیف آف آرمی اسٹاف ”کمانڈر آف ڈیفنس فورسز بھی کہلائیں گے، تمام کوآرڈینیشن چیف آف آرمی سٹاف خود بلحاظ کمانڈر آف ڈیفنس فورسز کیا کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راکٹ فورس میں اسٹرٹیجک پلان ڈویژن ( ایس پی ڈی) بھی شامل ہے، ایس پی ڈی پہلے چیئرمین جوائنٹ آف اسٹاف کے ماتحت کام کرتی تھی، اب چیئرمین جوائنٹ آف سٹاف کاعہدہ ختم ہوجائے گاا ور اس کی جگہ اب کمانڈر آف ڈیفنس فورسز آجائے گی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس سے آج منظوری کے بعد ترامیم کو سینٹ اجلاس میں پیش کیاجائے گا، سینیٹ میں پیش کرنے کے بعد سینٹ اورقومی اسمبلی کے دونوں ایوانوں کی مشترکہ کمیٹی قائم ہوجائے گی جواس پر غور کرے گی، کمیٹی تمام ترامیم پر اپنی رپورٹ دے گی کمیٹی میں مختلف نمائندوں کوخصوصی طور پر شامل بھی کیاجائے گا۔