وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا علمبردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہیں۔وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ، دلیرانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا اور کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں سہولت فراہم کی۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں ایک بڑی تباہی کو ٹالنے میں مدد فراہم کی اور وزیراعظم نے مسلم رہنماؤں کو اعتماد میں لینے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کی ۔ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا اور امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے آئی ٹی، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے انسدادِ دہشت گردی میں امریکی تعاون بڑھانے پر زور دیا اور صدر ٹرمپ کی پاکستان کے کردار کی کھلی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر

پڑھیں:

جو بائیڈن بدترین صدر، کرپٹ انتخابات کے ذریعے اقتدار میں آئے: ٹرمپ

واشنگٹن ( نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو بائیڈن امریکی تاریخ کے بدترین صدر ثابت ہوئے ہیں جو کرپٹ انتخابات کے ذریعے اقتدار میں آئے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کی افغانستان میں پسپائی ذلت آمیز واقعات میں سے ایک ہے، بائیڈن کے فیصلے سے 13 بہادر امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ جوبائیڈن کی کمزوری دیکھ کر روس یوکرین پر حملہ آور ہوا، بائیڈن کے دور میں ہی حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کیا، مباحثے میں شکست کے بعد بائیڈن کو انتخابی مہم سے دستبردار ہونا پڑا۔

متعلقہ مضامین

  • جو بائیڈن بدترین صدر، کرپٹ انتخابات کے ذریعے اقتدار میں آئے: ٹرمپ
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدر کی ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک
  • باکو: وزیر اعظم شہباز شریف ترکیے کے صدررجب طیب اردوان اورآذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کررہے ہیں ،فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود ہیں
  • جنوبی افریقا میں جی 20اجلاس منعقد ہونا افسوسناک ہے‘ٹرمپ
  • ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ،فیلڈ مارشل کی شرکت
  • وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات
  • امریکی ایٹمی دھمکیوں اور بڑھکوں پر چین کا سخت ردِعمل
  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پاکستان اور ایران مسلم امہ کے اتحاد کیلیے پرعزم ہیں، وزیراعظم،آذربائیجان پہنچ گئے
  • آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات