کراچی:

کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ نے ملک کے سرکاری تعلیمی بورڈز کے برعکس پاکستانی طلبہ کے لیے پہلی بار ان کی آنسر اسکرپٹ دکھانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا، جو شفافیت کے اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ کی کنٹری منیجر پاکستان عظمیٰ یوسف نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کی اور اس موقع پر ان کے ہمراہ کیمبرج کے مارکیٹنگ کمیونیکیشن منیجر ارسلان ربانی بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ سندھ سمیت ملک کے تمام صوبوں اور آزاد جموں کشمیر کے تعلیمی بورڈز کے قوانین طلبہ کو اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ وہ میٹرک یا انٹر کی سطح پر اپنی آنسر شیٹس دیکھ سکیں۔

اے اور او لیول کے طلبہ کو آنسر اسکرپٹ دکھانے کے حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے عظمیٰ یوسف نے بتایا کہ کیمبرج سے وابستہ تمام اسکولوں کو ان کے متعلقہ انرولڈ طلبہ کی ہر مضمون کی امتحانی کاپیوں تک رسائی دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب جو طالب علم اپنی کاپی دیکھنا چاہے وہ اپنے اسکول آکر آنسر اسکرپٹ دیکھ سکتا ہے یہ عمل بالکل مفت ہوگا اور کیمبرج اسکولوں سے اس کے کسی بھی قسم کے چارجز نہیں لے گا اور آنسر شیٹ دیکھنے کے بعد اگر طالب علم سمجھتا ہے تو وہ اسکروٹنی کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اے اور او لیول کی سطح پر دنیا بھر میں کیمبرج کے سب سے زیادہ طلبہ پاکستان میں انرولڈ ہیں، یہ تعداد ایک لاکھ 30 ہزار تک جاپہنچی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر انرولڈ طلبہ امریکا میں ہیں، چین، بھارت اور دبئی اس کے بعد ہیں، پاکستان میں 800 کے قریب اسکول کیمبرج سے وابستہ ہیں۔

عظمیٰ یوسف نے سندھ میں مخصوص سرکاری اسکولوں کو کیمبرج سے الحاق دینے کے حوالے سے کہا کہ اس پر وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ سے بات ہوئی ہے، سب سے پہلے ٹیچرز ٹریننگ سے معاملہ آگے بڑھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم نے بتایا ہے کہ سندھ میں ٹیچرز ٹریننگ کے لیے ادارہ موجود ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے نصاب میں غیر ضروری یا اضافی مواد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ پر بوجھ ہے کیمبرج کے نصاب کا موادمختصر ہے جس سے طلبہ وہی پڑھتے ہیں جو ضروری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آنسر اسکرپٹ کے لیے

پڑھیں:

جماعت اسلامی نے میئر کراچی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں قانونی چارہ جوئی شروع کر دی

کراچی: جماعت اسلامی کی جانب سے میئر مرتضیٰ وہاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

کراچی میں جماعت اسلامی نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف توہین عدالت کی فوری سماعت کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے معاہدوں کو غیرقانونی قرار دیا تھا، تاہم میئر کراچی نے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارکوں میں کمرشل سرگرمیاں جاری رکھی ہیں۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ میئر کراچی نے رفاہی پلاٹوں کو بھی عدالتی حکم کے مطابق واگزار نہیں کرایا، جس کے نتیجے میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے وہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔

جماعت اسلامی کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ میئر کراچی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جلد سماعت عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش نے روہنگیا مہاجرین کو سمیں جاری کرنے کا عمل شروع کردیا
  • اوور40 ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
  • یہ لمحہ آپ سے لیڈرشپ دکھانے کا تقاضا کرتا ہے: جسٹس منصور کا چیف جسٹس کو خط
  • آئینی ترمیم کی منظوری : نمبر گیم پوری کرنے کیلئے حکومت نے پلان بی پر کام شروع کردیا،اپوزیشن کے4ممبران سے رابطوں کا انکشاف
  • 27ویں ترمیم کی منظوری کا معاملہ؛ نمبر گیم پوری کرنے کیلئے حکومت نے پلان بی پر کام شروع کردیا
  • سندھ حکومت نے نیا سندھ واٹرلا متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کردی
  • اسکولوں میں تمام سہولیات پہنچانے کیلیے کام شروع کردیا ہے،راول شرجیل
  • پشاور میں 5 سال بعد اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع
  • پشاور :5 سال بعد اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع
  • جماعت اسلامی نے میئر کراچی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں قانونی چارہ جوئی شروع کر دی