اسداللہ بھٹو کا مقامی اسپتال پہنچ کرزیرعلاج صحافی کی عیادت وصحتیابی کی دعا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) بزرگ رہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے مقامی ہسپتال میں زیرعلاج سینئر صحافی نعیم اختر کی عیادت اوران کی جلد و مکمل صحت یابی کی دعا کی۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا اور ان کے صاحبزادے یاسر نعیم بھی ہمراہ تھے۔ یاد رہے کہ سینیئر صحافی روزنامہ نوائے وقت کے سابق سٹی ایڈیٹر اور کراچی پریس کلب کے رکن نعیم اختر عارضہ قلب اور فوڈ پوائزن کی وجہ سے علیل انتہائی نگہداش یونٹ میں داخل ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
قومی لباس میں وکیل کوسروس فراہم نہ کرنے کے کیس کی سماعت ملتوی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ/ کنزیومر پروٹیکشن کورٹ جنوبی میںقومی لباس میں ملبوس وکیل کو ریسٹورنٹ میں سروس فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت دو اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔ہوٹل انتظامیہ کی شکایت مسترد کرنے درخواست پر سماعت کراچی کی مقامی عدالت مین ہوئی درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ یہ ایک اسپیشل قانون ہے جس پر دائر درخواست کا اطلاق نہیں ہوتا، ہماری شکایت کو میرٹ پر ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔