کراچی :میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
اُسامہ ملک: کراچی سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملی ہیں۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ ایم نائن موٹر وے کے ساتھ میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق تینوں خواجہ سراؤں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات جاننے کے لئے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔
جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خواجہ سراؤں
پڑھیں:
بریڈ فورڈ میں 2 افراد سے 2 ملین پاؤنڈ مالیت کا سونا اور زیورات برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ کے دو افراد سے 2 ملین پاؤنڈ مالیت کا سونا اور زیورات برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں کی گئی اور دونوں افراد کو واپسی کے وقت مانچسٹر ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔
گریٹر مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ گاڑی سے 7 سونے کے بلاکس برآمد ہوئے جن کی مالیت تقریباً 7 لاکھ پاؤنڈ بنتی ہے۔ اس کے علاوہ ان افراد کے سامان کی تلاشی کے دوران مزید ایک ملین پاؤنڈ مالیت کے زیورات اور سونا بھی ملا۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے بریڈ فورڈ میں موجود گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے، جہاں سے مزید 60 ہزار پاؤنڈ مالیت کا سونا اور 30 ہزار پاؤنڈ مالیت کی گھڑیاں برآمد ہوئیں۔