Jasarat News:
2026-07-24@03:17:07 GMT

’وائٹ کرولا گینگ‘ کا بدنام رکن محمد علی حاجانو گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر میں ایک دہائی قبل بدنام زمانہ ’وائٹ کرولا گینگ سے تعلق رکھنے والا محمد علی حاجانو ایک بار پھر قانون کی گرفت میں آ گیا۔ ملزم نے چند روز قبل حبیب یونیورسٹی کے باہر ایک خاتون سے اسلحے کے زور پر زیورات، پرس اور گھڑی چھین لی، تاہم بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون نے خود ملزم کا پیچھا کیا اور اپنی گاڑی سے اس کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر اسے قابو کرلیا۔ واردات 25 اکتوبر کی رات تقریباً 11 بج کر 20 منٹ پر پیش آئی، جب متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ یونیورسٹی میں ایک تقریب کے بعد کار میں بیٹھی کسی کا انتظار کر رہی تھیں۔ اس دوران ایک موٹر سائیکل سوار ملزم نے آ کر شیشہ نیچے کرنے کو کہا، انکار پر اس نے پستول دکھا کر دھمکایا اور زبردستی پرس، گھڑی اور زیورات چھین کر فرار ہوگیا۔متاثرہ خاتون نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی اسٹارٹ کی اور بھاگتے ہوئے ملزم کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس سے وہ گر گیا۔ شور سن کر موقع پر جمع ہونے والے شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم محمد علی حاجانو ماضی میں ’وائٹ کرولا گینگ‘ کا سرگرم رکن رہا ہے جو 2008 میں ڈیفنس اور کلفٹن کے گھروں میں ڈکیتیوں اور خواتین پر حملوں کے باعث بدنام ہوا تھا۔ اسے 2015 میں سیشن کورٹ نے 15 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ پولیس نے تصدیق کی کہ حاجانو کو ماضی میں گرفتار اور سزا دی جا چکی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ ضمانت پر رہا ہوا، بری ہوا یا سزا مکمل ہونے کے بعد باہر آیا۔حالیہ گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک لائسنس یافتہ 9 ایم ایم پستول بھی برآمد ہوا، جس پر شاہراہِ فیصل پولیس نے اس کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت ’ہتھیار کے غلط استعمال کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ ماضی کے مقدمات اور ملزم کی رہائی سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا

نیوز بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ توانائی اور سول جوہری تعاون کا معاہدہ سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت سے مشروط ہے۔  نیوز بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی سعودی عرب کے ساتھ مختلف معاہدوں کے حوالے سے بات چیت کر چکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب ابراہیم اکارڈز پر دستخط کرے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان متوقع ملاقات میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مبینہ چوری کا معاملہ بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ کیرولین لیویٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ توانائی اور سول جوہری تعاون سے متعلق مذاکرات جاری رکھے گا، تاہم کسی بھی حتمی معاہدے کے لیے متعلقہ شرائط پوری ہونا ضروری ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا