پاکستان بزنس فورم علاقائی ترقی کیلیے پر عزم
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بہاولپور(کامرس ڈیسک)بہاولپور میں پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری احمد جواد نے بہاولپور ریجن کے لیے نئی ٹیم کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا یہ ٹیم اکتوبر 2025 سے ستمبر 2027 تک دو سالہ مدت کے لیے اپنے فرائض انجام دے گی۔ نئی ٹیم میں سردار نجیب اللہ خان صدر، رانا محمد جہانگیر سینئر نائب صدر، سید رضوان علی نائب صدر، عشرت علی نائب صدر، اور شاہد عرفان جنرل سیکرٹری شامل ہیں۔چوہدری احمد جواد نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان بزنس فورم کا مقصد کاروباری برادری کو ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ملکی و علاقائی معیشت کی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور ٹیم سے توقع ہے کہ وہ مقامی صنعت کاروں، تاجروں اور کاروباری اداروں کے درمیان مضبوط روابط استوار کرے گی اور حکومتی پالیسی سازی میں نجی شعبے کی نمائندگی کو مؤثر بنائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ملکی معیشت کو اس وقت کئی چیلنجز درپیش ہیں، تاہم درست سمت میں پالیسی اقدامات، برآمدات کے فروغ، اور کاروباری لاگت میں کمی سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے امکانات واضح ہیں۔ پاکستان بزنس فورم ملک کے مختلف شعبوں — بالخصوص زراعت، انڈسٹری، سیاحت اور توانائی میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔پاکستان بزنس فورم بہاولپور ریجن کے صدر سردار نج?ب اللہ خان نے اپنی نامزدگی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ چوہدری احمد جواد، صدر خواجہ محبوب الرحمن اور تنظیمی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت اس وقت امید افزا مرحلے سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھے اور کاروباری برادری کو اعتماد فراہم کرے تو آئندہ دو سال میں ترقی کے واضح آثار پیدا ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق توانائی کے بہتر انتظام، زراعت کی جدید ٹیکنالوجی سے ترقی، اور برآمدی صنعتوں کے فروغ سے پاکستان کی جی ڈی پی میں خاطرخواہ اضافہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس فورم حکومت کے ساتھ مل کر نجی شعبے کے مسائل کو اجاگر کرے گا تاکہ کاروباری ماحول کو بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور خطے میں صنعتی زونز کے قیام، زرعی پروسیسنگ یونٹس اور سیاحت کے فروغ سے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ بزنس فورم اس حوالے سے جامع تجاویز تیار کر کے صوبائی اور وفاقی حکومت کو پیش کرے گا۔ اس موقع پر چئیرمین جنوبی پنجاب ملک سہیل طلعت نے کہا پاکستان بزنس فورم قومی معیشت کے استحکام، ٹیکس اصلاحات، برآمدات کے فروغ اور پائیدار ترقی کے لیے حکومت کے ساتھ قریبی روابط میں کام کرتا رہے گا۔ بہاولپور نئی قیادت سے توقع ہے کہ وہ ضلع کے کاروباری طبقے کی آواز کو قومی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان بزنس فورم انہوں نے کے فروغ کہا کہ کے لیے نے کہا
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔