کوئٹہ میں پولیس پارٹی پر حملہ، کارروائی کے دوران تین ملزمان ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے اچانک اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس پر پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی۔
پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں تین ملزمان موقع پر ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ دیگر ملزمان یا شریک کاروں کا پتہ لگایا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ناگن چورنگی والے کیس میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی: ڈی آئی جی سی ٹی ڈی
—فائل فوٹوڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ ناگن چورنگی والے کیس میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔
کراچی میں ایس ایس پیز سی ٹی ڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال سی ٹی ڈی نے 32 آپریشن کیے ہیں، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی پر ٹارگٹ کلنگ واقعے کی سی سی ٹی وی حاصل کی گئی ہے، گرفتار ملزمان کا ناگن چورنگی پر ہونے والے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم ملزمان نے دکان پر فائرنگ کی جس سے شاہ احمد اور دکان کا ملازم جاں بحق ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں، پولیس کلنگز سے متعلق مختلف واقعات کے حوالے سے اہم پیش رفت جلد سامنے آئے گی۔
واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں دو موٹر سائیکل سوار افراد کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔