Islam Times:
2025-11-05@00:26:21 GMT

کراچی میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT

کراچی میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا، بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلبرک میں واقع ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس حکام کے مطابق شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا، بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ واقعے کے وقت گھر کا مرکزی دروازہ اندر سے بند تھا، پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کر دیں۔ پولیس حکام مطابق ہلاک ہونے والے میاں بیوی کا آبائی تعلق بہاولپور سے ہے، کیس کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بیوی کو شوہر نے

پڑھیں:

لاہور: خوفناک واقعہ، سابق شوہر کے کزن نے ساتھیوں کے ساتھ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کو نشہ آور مشروب پلا کر تین افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ایک نجی ہوٹل میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے خاتون کو دھوکے سے بلایا اور نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا تعلق ضلع قصور سے ہے، جس کی مدعیت میں تھانہ غالب مارکیٹ میں ناصر، محمد خان اور زاہد شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ابتدائی بیان میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کا سابق شوہر ناصر اسی ہوٹل میں ملازم ہے، جبکہ اس کے کزن امتیاز نے ایک بہانے سے ہوٹل بلایا۔ منگل کی صبح اسے نشہ آور لسی پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ خاتون کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد مقدمے میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • شہر قائد میں بیوی کو قتل کرکے شوہر نے بھی خودکشی کرلی
  • لاہور: خوفناک واقعہ، سابق شوہر کے کزن نے ساتھیوں کے ساتھ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • لاہور، سابق شوہر کے کزن کی 2 دوستوں کے ساتھ خاتون سے اجتماعی زیادتی
  • کراچی:خانگی تنازع، گلبرک میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد
  • کراچی: گلبرک میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد
  • بیوی کے زیورات لینا ظلم نہیں،دہلی ہائی کورٹ
  • کراچی، ندی میں ڈوبنے والی خاتون ڈاکٹر کا ڈیڑھ ماہ بعد بھی سراغ نہ لگایا جاسکا
  • پتوکی: بیوی نے دوست کیساتھ ملکر شوہر کو قتل کر کے لاش نہر میں پھنکوا دی
  • لاہور؛ شوہر کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے