بھارت اور اسرائیل امن کیلیے سنگین خطرہ ہیں، بلاول زرداری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250922-08-4
اسلا م آباد (صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی فوجی کارروائیاں امن کیلیے سنگین خطرہ ہیں، حقیقی امن خاموشی یا جبر سے قائم نہیں کیا جاسکتا، امن کے لیے سماجی انصاف، پسماندہ طبقات کا بااختیار بنانا اور بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔ عالمی یومِ امن پر پیغام میں چیئرمین بلاول زرداری کی جانب سے رواں سال کی اقوام متحدہ کے تھیم کی حمایت کی گئی، چیئرمین بلاول زرداری نے عالمی برادری کو اسرائیل اور بھارت کی جارحیت و مظالم کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کی بلا روک ٹوک جارحیت خطے اور دنیا کے امن کیلیے مسلسل خطرہ بنی ہوئی ہیں، امن صرف تنازعات کی عدم موجودگی کا نام نہیں بلکہ انصاف، مساوات اور اقوام کے درمیان باہمی احترام کی موجودگی ہے، امن خوشحالی کی بنیاد ہے، جس کے بغیر جمہوریت کمزور، انصاف ماند اور انسانی روح گھائل ہو جاتی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلاول زرداری
پڑھیں:
مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے بغیر دنیا کا امن ادھوار ہے، صدر مملکت
اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسائل حل کیے بغیر دنیا کا امن ادھورا ہے۔
عالمی یومِ امن پر پیغام جاری کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ عالمی یومِ امن محض جنگ نہ ہونے کا نہیں، انصاف و مساوات کے فروغ کا دن ہے، پاکستان عالمی و علاقائی امن میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے دنیا کی متحارب قوتوں کے ساتھ متوازن تعلقات ہیں اور عالمی برادری پاکستان کو مسائل کے حل کا شریکِ کار تسلیم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن اور انصاف کے لیے آواز بلند کی ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے عالمی امن کے لیے جرات مندانہ کردار ادا کیا۔
صدر زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ امن مشنز میں پاکستان کی طویل خدمات ہیں، پاکستان نے آفات اور تنازعات کے متاثرین کی ہمیشہ مدد کی، نوجوان نسل کو برداشت، رواداری اور مکالمے کی اقدار اپنانا ہوں گی۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دنیا ہتھیاروں کے بجائے مکالمے اور تعاون کو ترجیح دے، پاکستان پرامن، انصاف پر مبنی اور پائیدار دنیا کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔