صوبہ بھر کے بلدیاتی نمائندے 30 ستمبر کو پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے، بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا۔ صوبہ بھر کے بلدیاتی نمائندے 30 ستمبر کو پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے، بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔ ترجمان لوکل کونسلز ایسوسی ایشن عزیز اللہ خان مروت کے مطابق خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے مستحکم بلدیاتی نظام، عوام کو سماجی و میونسپل سروسز فراہمی، عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے متعدد بار احتجاج کیا اور وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور سے مذاکرات کیے جس میں ہر بار بلدیاتی نمائندوں کو ان کے قانونی آئینی اختیارات کے ساتھ ساتھ ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کے وعدے کیے گئے مگر صوبائی حکومت اپنے کسی وعدے کو پورا نہیں کر سکی جس پر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے ایک دفعہ پھر سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 30 ستمبر 2025 کو صوبائی اسمبلی کے سامنے بھرپور احتجاجی دھرنا شروع کیا جائے گا، خیبر پختونخوا کے تمام میئرز تحصیل ولیج نیبر ہوڈ کونسل چیئرمینز و ممبران کو 30 ستمبر کے احتجاج کے حوالے سے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عزیز اللہ مروت نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں بلدیاتی نمائندگان پشاور کا رخ کریں گے اور ساتھ ہی ائندہ ہفتے بلدیاتی مسائل پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد بھی متوقع ہے جس کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے کنوینر ہارون صفت تحصیل چیئرمین پشتخرہ پشاور ہے جبکہ دیگر اراکین میں تحصیل چیئرمین ہمایون خان، تحصیل چیئرمین عادل خان، تحصیل چیئرمین غلام حقانی، تحصیل چیئرمین  رفیع اللہ خان اور دیگر شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بلدیاتی نمائندوں خیبر پختونخوا کے تحصیل چیئرمین کے بلدیاتی کے لیے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے پاشا 2025 میں گولڈ ایوارڈ اپنے نام کرلیا

پشاور:

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی (کے پی سی ٹی اے) نے پاشا 2025 میں گولڈ ایوارڈ جیت لیا۔

محکمہ ثقافت، سیاحت اور آثار قدیمہ و عجائب گھر کے مطابق 1633 اداروں میں سے خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی کو سب سے نمایاں ادارہ قرار دیا گیا۔

نادرا کا ای سہولت اور کے پی آئی ٹی بورڈ کی دستک اِیپ رنر اپز قرار پائیں۔

سیکرٹری، محکمہ سیاحت ڈاکٹر عبد الصمد کا کہنا تھا کہ عالمی معیار پر کائیٹ پراجیکٹ کے تعاون سے ترتیب دیا گیا ٹورازم ڈیجیٹل اِیپ نے خیبر پختونخوا کا نام روشن کیا۔ ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد، خیبر پختونخوا کے لیے ایک اور سنگِ میل ثابت ہوا ہے۔

محکمہ سیاحت کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کا سیاحتی وژن عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کر سکے گا، کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی محنت اور جدت کو قومی سطح پر تسلیم کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کرم، سولرائزیشن مکمل ہونے پر خیبر پختونخوا ریڈیو کی نشریات بحال
  • خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندے ایک بارپھر سڑکوں پر، 30 ستمبر کو پشاور میں دھرنے کا اعلان
  • خیبر پختونخوا میں روسی فاختہ کے شکار کی مشروط اجازت
  • خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے پاشا 2025 میں گولڈ ایوارڈ اپنے نام کرلیا
  • خیبر پختونخوا کے وزیر پختون یار کی بیٹی کو اغواء کرنے کی کوشش
  • خیبر پختونخوا میں کینسر کے مریضوں کے لئے خوشخبری
  • مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کی افغان سفیر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کابینہ کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں اہم اجلاس