بلاول بھٹو عوامی خدمت کے سفر میں مضبوط رہنما کے طور پر سامنے آئے، رومہ مشتاق مٹو
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم پی اے اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور، رومہ مشتاق مٹو نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ان کی 37ویں سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے نوجوانوں کے لیے نہ صرف ایک رول ماڈل ہیں بلکہ جمہوریت اور عوامی خدمت کے سفر میں ایک مضبوط رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
رومہ مٹو نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ہمیشہ عوام کے دکھ درد کو اپنا دکھ سمجھا اور نوجوان نسل کو ملک کی خدمت کے لیے حوصلہ و عزم دیا۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صحت، کامیابیاں اور طویل زندگی عطا فرمائے تاکہ وہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی واضح ہدایات کے مطابق 21 ستمبر کو کسی قسم کا جشن یا کیک کاٹنے کی تقریبات نہیں ہوں گی۔ ملک اس وقت سیلابی آفات اور عوامی مشکلات سے دوچار ہے، اور ایسے حالات میں جشن منانے کے بجائے خدمتِ خلق کو اولین ترجیح دینا ہی اصل پیغام ہے۔
رومہ مٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان پہلے ہی متاثرین کی امداد میں مصروف ہیں اور چیئرمین کی سالگرہ کے دن کو بھی سیلاب متاثرین کی خدمت اور ان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے وقف کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن اپنی مدد آپ کے تحت عطیات جمع کریں اور یہ وسائل براہِ راست متاثرہ خاندانوں کی بحالی پر صرف کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
عالمی برادری اسرائیل و بھارت کی جارحیت اور مظالم کو فوری طور پر بند کرائے، بلاول بھٹو
عالمی برادری اسرائیل و بھارت کی جارحیت اور مظالم کو فوری طور پر بند کرائے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امن صرف تنازعات کی غیر موجودگی نہیں بلکہ انصاف، مساوات اور اقوام کے درمیان باہمی احترام کا نام ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے رواں سال کے تھیم کی مکمل حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل اور بھارت کی بلا روک ٹوک جارحیت اور مظالم کو فوری طور پر بند کرائے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل کی فوجی کارروائیاں نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں، ان کے بقول اسرائیلی افواج کے غزہ میں مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت انسانیت کے ضمیر پر ایک دائمی زخم ہیں، جنہیں دنیا کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق امن، جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کرتی رہی ہے،امن خوشحالی کی بنیاد ہے، جس کے بغیر جمہوریت کمزور، انصاف ماند اور انسانی روح زخمی ہو جاتی ہے۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے بانیوں اور پارٹی کی شہید قیادت کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے وقار، انصاف اور امن پر مبنی وطن کا خواب دیکھا اور اس کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انتہا پسندی ، غربت اور عدم مساوات امن کیلئے بڑے خطرات ہیں، جبکہ حقیقی امن صرف خاموشی یا جبر سے قائم نہیں کیا جا سکتا، اس کیلئے سماجی انصاف، پسماندہ طبقات کا بااختیار بنانا اور بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عزم دہرایا کہ پیپلزپارٹی اپنی جدوجہد ایک پرامن، جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کیلئے جاری رکھے گی، جو قائداعظم کے وژن کے مطابق ہو اور دنیا میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ میں موثر کردار ادا کرے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم دورہ امریکا میں 6اسلامی ممالک کے رہنماوں کے ہمراہ ٹرمپ سے ملاقات کرینگے وزیراعظم دورہ امریکا میں 6اسلامی ممالک کے رہنماوں کے ہمراہ ٹرمپ سے ملاقات کرینگے توشہ خانہ ٹو کیس ، چشم دیدگواہ اور عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا اہم بیان سامنے آگیا سیلاب کے باعث موٹروے ایم 5کئی مقامات سے متاثر، مزید 5پوائنٹس متاثر ہونیکا خدشہ ڈی آئی خان میں فورسز کا آپریشن، 3افغان اور 2خودکش بمبار سمیت 7خوارج ہلاک لاہور اور بہاولپور سے نوعمر بچوں کے غیر قانونی اغوا اور حبس بے جا میں رکھنے کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل کیس... وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم