Al Qamar Online:
2025-11-05@20:06:11 GMT

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کاشغر فری ٹریڈ زون کا دورہ

اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کاشغر فری ٹریڈ زون کا دورہ

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے چین کے خودمختار علاقے سنکیانگ میں واقع کاشغر فری ٹریڈ زون کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کاشغر کے کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری یاو نِنگ نے کیا۔

دورے کے دوران صدرِ مملکت کو فری ٹریڈ زون کے قیام (2015ء) سے لے کر اب تک ہونے والی ترقی، بنیادی ڈھانچے، تجارتی سرگرمیوں اور بین الاقوامی روابط کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

حکام نے آگاہ کیا کہ یہ زون جنوبی سنکیانگ کا واحد فری ٹریڈ زون ہے، جو علاقائی تجارت و ترسیل کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔ یہ سڑک، ریل اور فضائی راستوں کے ذریعے نہ صرف ایشیا بلکہ یورپ سے بھی منسلک ہے، اور اپنا بین الاقوامی ہوائی اڈہ بھی رکھتا ہے۔

کاشغر فری ٹریڈ زون کو گلگت بلتستان میں واقع سوست پورٹ (400 کلومیٹر دور) اور گوادر پورٹ (2000 کلومیٹر دور) سے بھی مربوط کیا گیا ہے، اور ان راستوں کے ذریعے درآمدات و برآمدات کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ زون 3.

56 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے، جس میں بانڈڈ ویئر ہاؤسنگ، لاجسٹکس، پروسیسنگ، کسٹمز کلیئرنس اور فضائی ترسیل کی سہولیات دستیاب ہیں۔ صدر کو بتایا گیا کہ زون کا تجارتی نیٹ ورک 118 ممالک تک پھیلا ہوا ہے، اور یہاں سے برآمد ہونے والی اشیاء میں الیکٹرک گاڑیاں، بیٹریاں، سولر سیلز، ہائی ٹیک مصنوعات اور آٹو پارٹس شامل ہیں۔

صدر زرداری کو 2024ء میں قائم ہونے والے ڈیجیٹل ٹریڈ سینٹر سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی، جہاں اس وقت 5,400 سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔ اس کے علاوہ بارڈر پار ای-کامرس ایگزیبیشن سینٹر بھی قائم ہے جہاں وسطی ایشیا، یورپ، جنوبی کوریا اور جاپان سمیت کئی ممالک کی ڈیوٹی فری مصنوعات کی نمائش کی جاتی ہے۔

انہیں “دو ممالک، جڑواں صنعتی پارکس” کے منصوبے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا، جس میں ازبکستان کا منظور شدہ صنعتی پارک شامل ہے، جہاں سے صرف 72 گھنٹوں میں گودام سے گودام تک سامان کی ترسیل ممکن ہے۔ اسی طرح کرغیزستان کے تعاون سے آٹوموٹیو اسمبلی اور ایل ای ڈی پروڈکشن کے لیے ایک اور پارک زیر تعمیر ہے۔

صدرِ مملکت نے فری ٹریڈ زون میں مختلف ممالک کے نمائندہ اسٹالز اور کیوسک بھی دیکھے، جن میں وسطی ایشیائی ریاستیں، یورپی ممالک، جنوبی کوریا اور جاپان شامل تھے۔

اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، پاکستان میں چین کے سفیر اور چین میں پاکستان کے سفیر بھی صدرِ مملکت کے ہمراہ تھے۔

 

اشتہار

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: فری ٹریڈ زون

پڑھیں:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

دوحا:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔ حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سینئر قطری حکام اور پاکستان کے سفیر نے صدرِ مملکت کا پُرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری اپنے دورۂ قطر کے دوران عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے جہاں وہ سماجی ترقی، جامع معاشی نمو، اور غربت میں کمی کے لیے پاکستان کے اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔

صدر مملکت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے کردار اور پاکستان میں سماجی تحفظ کے نظام کو مستحکم بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کریں گے۔

آصف علی زرداری دوحہ الائنس برائے سوشل پروٹیکشن اینڈ جابز کمپیکٹ کے آغاز سے متعلق اقدامات پر بھی گفتگو کریں گے، جب کہ وہ عالمی ترقیاتی وعدوں سے ہم آہنگ منصوبوں، مالی وسائل کے حصول، اور ایس ڈی جی اسٹیمولیس سمیت دیگر عالمی اقدامات کی اہمیت پر زور دیں گے۔

صدرِ مملکت اپنے قیام کے دوران مختلف عالمی و علاقائی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ سماجی و معاشی ترقی کے میدان میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر زرداری کی دوحہ میں چین کے نائب صدر ہان ژنگ سے ملاقات
  • صدر زرداری کی دوحا میں امیرِ قطر سے ملاقات؛ شیخ تمیم کا آئندہ سال دورۂ پاکستان کا اعلان
  • دورہ پاکستان کا اعلان، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے: امیرِ قطر کی صدر زرداری سے گفتگو
  • صدر زرداری کی دوحا میں امیرِ قطر سے ملاقات؛ شیخ تمیم کا آئندہ سال دورۂ پاکستان کا اعلان
  • ایسی دنیا چاہتے ہیں جہاں مساوات، یکجہتی و انسانی حقوق کا احترام ہو، آصف زرداری
  • پاکستان کا وژن دوحہ اعلامیہ کی روح سے ہم آہنگ ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری
  • ایسی دنیا چاہتے ہیں جہاں مساوات، یکجہتی اور انسانی حقوق کا احترام ہو، آصف زرداری
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے
  • صدر آصف علی زرداری 3 روزہ سرکاری دورے پر دوحا پہنچ گئے
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے