صدر زرداری کو جے ایف تھنڈر 17 میں چینی تعاون پر بریفنگ: کاشغر فری ٹریڈ زون کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت زرداری نے کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ کیا جو خطے کے مشہور مذہبی اور ثقافتی مقامات میں سے ایک ہے۔ صدر کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ کاشغر کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری یاؤننگ اور امام میمتی جوبن نے صدر کا مسجد پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا اور مسجد کا دورہ کرایا۔ صدر کو مسجد کی تاریخی اہمیت اور ورثے پر بریفنگ بھی دی گئی۔ صدر نے عصر کی نماز ادا کی اور مسجد کے شاندار فنِ تعمیر کو سراہا۔ علاوہ ازیں سیرین ایئر کے مالک اور سی ای او ڈاکٹر یونچون یانگ نے کاشغر میں ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں آپریشنز کے لیے ایئر لائن کے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ سیرین ایئر کو اپنے بیڑے میں طیاروں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ ایئر لائن کے نیٹ ورک اور رابطے کو مضبوط کیا جا سکے۔ انہوں نے صدر مملکت کو پاکستان میں سیرین ایئر کے آپریشنز میں مزید سرمایہ کاری کرنے کے اپنے عزم کا یقین دلایا۔ ڈاکٹر یانگ نے جے ایف 17 ایویونکس پر پاک فضائیہ کے ساتھ کمپنی کے اشتراکی منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔ دوسری جانب کاشغر فری ٹریڈ زون کا دورہ کیا ،صدر کا استقبال کاشغر کے کمیونسٹ پارٹی سیکرٹری یاو ننگ نے کیا، صدر کو زون کے قیام اور ترقی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ صدر نے وسط ایشیائی ممالک، یورپ، جنوبی کوریا اور جاپان کے سٹالز کا معائنہ کیا۔ صدر کو ڈیجیٹل ٹریڈ سینٹر اور ای کامرس نمائش گاہ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ زرداری نے کاشغر یونیورسٹی کا دورہ کیا، صدر کا استقبال پارٹی سیکرٹری ڈنگ بانگ وین اور طلباء و اساتذہ نے کیا ،کاشغر کے پارٹی سیکرٹری یاو ننگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر کو سی پیک سینٹر کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، صدر نے پاکستانی طلباء سے ملاقات کی اور ان کے تعلیمی و رہائشی حالات دریافت کیے۔ طلباء نے بتایا کہ تعلیم، ہاسٹل اور وظیفہ مکمل طور پر چینی حکومت فراہم کرتی ہے۔ صدر نے طلباء پر زور دیا کہ وہ محنت سے پڑھیں اور پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیرِاعظم نے پیپلز پارٹی سے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے: بلاول بھٹو زرداری
---فائل فوٹوچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے، ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور ججز کے تبادلے شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے تازہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے وفد نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی سربراہی میں صدر آصف علی زرداری اور اِن سے ملاقات کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ این ایف سی میں صوبائی حصے کا تحفظ ختم کرنا بھی ترمیم میں شامل ہے۔ تجاویز میں آرٹیکل 243 میں ترمیم، تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی وفاق میں واپسی بھی ترمیم میں شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں ای سی پی کی تقرری پر ڈیڈ لاک توڑنا شامل ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ پارٹی کا سی ای سی اجلاس 6 نومبر کو صدرِمملکت کی دوحہ سے وطن واپسی پر پارٹی پالیسی طے کرنے کےلیے ہوگا۔