فیلڈ مارشل نے دشمن کے حملے کی اطلاع دی تو ان کی آواز میں ٹھہراؤ اور یقین محکم تھا، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اوورسیز پاکستانیوں کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر ہیں جو دن رات محنت کرتے ہیں، آپ لوگوں نے محنت سے قیمتی زرمبادلہ پاکستان بھیجا، میں کیوں نہ آگے بڑھ کر آپ کو سلام پیش کروں؟
وزیراعظم نے کہا کہ آپ نہ صرف معاشی بلکہ سیاسی طور پر بھی دنیا میں پاکستان کا دفاع کرتے ہیں اس پر میں آپ کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ
وزیراعظم نے اوورسیز کے لیے اشعار بھی پیش کیے اور معرکہ حق میں جیت پر انہیں مبارکباد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے کاکول میں پہلگام واقعے سے پاکستان کی لاتعلقی کا اظہار کیا اور عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، لیکن ہمسایہ ملک نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا اور دشمن نے پاکستان حملہ کردیا لیکن ہم نے ایک جھٹکے میں دشمن کے 6 جہاز زمین بوس کردیے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے دشمن کے حملے کی اطلاع دی تو ان کی آواز میں ٹھہراؤ اور یقین محکم تھا، انہوں نے مجھ سے کہا کہ اب مجھے اجازت دیں کہ دشمن کو سبق سیکھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: مصر کے وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو فون، پاکستان اور سعودی عرب کو دفاعی معاہدے پر مبارکباد
وزیراعظم نے کہا کہ عرب ممالک کے ایک سربراہ نے مجھ سے پوچھا کہ فتح کی وجہ بننے والی 2 باتیں کونسی ہیں۔ میں نے جواب دیا کہ پہلی، فوج کی پیشہ ورانہ تربیت اور مہارتیں اور دوسری، سیاسی و عسکری قیادت میں ہم آہنگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔