پاکستان کے عوام حرمین شریفین کیلیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں‘اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250921-08-19
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا بانی پی ٹی آئی کا دور ختم ہو گیا ہے اور دنیا آگے بڑھ گئی ہے، مریم بی بی! میں آپ کا چیلنج قبول کرتا ہوں، صاف اور شفاف الیکشن کرائیں اور صرف 10 نشستیں جیت کر دکھا دیں۔اسد قیصر نے کہا کہ حرمین شریفین ہمارے عقیدے، اعتقاد اور عوامی جذبات سے جْڑے ہیں، یہ سب کو پتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی پارٹی کا معاہدہ نہیں، بلکہ ریاست سے ریاست کا معاہدہ ہے، اس پر سیاست نہ کریں، یہ پاکستانی عوام کی حرمین شریفین کے ساتھ کمٹمنٹ ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حرمین شریفین نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان میں ٹیلی کام کمپنیوں کیلیے ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نےٹیلی کام کمپنیوں کے لیے پاکستان میں ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے پی ٹی اے نے نئی سکیورٹی ریگولیشنز پر اسٹیک ہولڈرز سے آرا بھی طلب کرلی ہیں۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق لائسنس یافتہ کمپنیوں کے لیے ڈیزاسٹرریکوری اور بزنس کنیکٹیویٹی پلان لازمی قرار دے دیاہے، جس کے بعد کسی سنگین سائبر واقعے کی رپورٹ 24 گھنٹوں میں پی ٹی اے کو دینا لازمی ہوگا۔
حکام کے مطابق ریگولیشنز ٹیلی کام سیکٹر کی سائبر سکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ ہر ٹیلی کام ادارہ چیف انفارمیشن سکیورٹی آفیسر تعینات کرے گا۔ کسی سنگین سائبر واقعے کی رپورٹ 24 گھنٹوں میں پی ٹی اے کو دینا لازمی ہوگی۔
پی ٹی اے غیر ملکی سافٹ ویئر یا آلات کے استعمال پر پابندی بھی لگا سکتی ہے۔ نئی ریگولیشنز کے ذریعے صارفین کے ڈیٹا تحفظ کے مزید سخت اقدامات ہوں گے۔