Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:11:34 GMT

کرکٹ میں پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونے کو تیار

اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT

کرکٹ میں پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونے کو تیار

شائقین کرکٹ کیلئے ایک خوشخبری سامنے آئی ہے کہ پاک بھارت ٹیمیں ایک بارپھر آمنے سامنے ہوں گی۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہوں گی۔ایمرجنگ ایشیاکپ 14 نومبر سے 23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلا جائےگا، ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے ۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاکستان، بھارت ، افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ میں عمان اور یو اے ای شامل ہوگا۔ واضح رہے کہ ایمر جنگ ایشیا کپ میں ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کی اے ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ ایسوسی ایٹ نیشن کی فل اسٹرینتھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں مجموعی طورپر 15 میچز ہوں گے۔واضح رہے کہ ہانگ کانگ سکسز میں بھی نومبر میں پاکستان اور بھارت کا میچ شیڈولڈ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بھارتی کرکٹ ویب سائٹ

پڑھیں:

جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا

جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔

یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟

جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟

یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔

‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انسانی فریج جاپان گرمی

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا