افغان وفد کا کہنا ہے ٹی ٹی پی دہشتگرد افغان سرزمین پر پاکستانی پناہ گزین ہیں، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع نے کہا کہ افغان وفد کا کہنا ہے ٹی ٹی پی کے دہشت گرد اپنے گھروں میں پاکستان واپس جارہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کیسے پناہ گزین ہیں جو اپنے گھر انتہائی تباہ کن اسلحے سے مسلح ہوکر جارہے ہیں۔؟ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغان وفد کا کہنا ہے ٹی ٹی پی کے دہشتگرد افغان سرزمین پر پاکستانی پناہ گزین ہیں۔ "سماجی رابطے کی سائٹ ایکس" پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ افغان وفد کا کہنا ہے ٹی ٹی پی کے دہشت گرد اپنے گھروں میں پاکستان واپس جارہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کیسے پناہ گزین ہیں جو اپنے گھر انتہائی تباہ کن اسلحے سے مسلح ہوکر جارہے ہیں۔؟ وزیر دفاع نے کہا کہ کیسے پناہ گزین ہیں جو اپنے گھر سڑکوں، بسوں، ٹرکوں، گاڑیوں پر سوار ہوکر نہیں جا رہے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کیسے پناہ گزین ہیں جو چوروں کی طرح پہاڑوں میں دشوار گزار راستوں سے پاکستان داخل ہو رہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ کیسے پناہ گزین ہیں جو ا صف نے کہا کہ وزیر دفاع جارہے ہیں
پڑھیں:
غزہ میں قیامِ امن فورس بھیجنے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے غزہ میں قیامِ امن فورس بھیجنے کے حوالے سے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ 1967 سے میرے دل کے قریب ہے۔ میرے پاس ایسا کوئی ذریعہ نہیں کہ میں عملی طور پر ان کی مدد کر سکوں لیکن ان سے محبت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اس مسئلے میں شرکت کرنا چاہتا ہے یا شرکت کرنا پڑے تو میں سمجھتا ہوں یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنی پوری طاقت استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اگر چاہیں تو تورا بورا کی شکست کے مناظر دہرائیں گے
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک اچھا موقع ہے جس کو پاکستان کو حاصل کرنا چاہیے۔ مگر ابھی تک یہ چیز فائنل نہیں ہوئی کہ پاکستان غزہ میں قیامِ امن فورس بھیجے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں قیامِ امن فورس بھیجنے کی بات جب فائنل ہو جائے گی تب پارلیمنٹ اور دوسرے اداروں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔