پولیس امن و امان کی بحالی کیلئے بہتر اقدامات کررہی ہے،حسن سردار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250922-11-16
خیرپور (جسارت نیوز ) ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے پولیس اہلکار جو جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ رابطوں میں پائے گئے، ان کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔ کئی اہلکاروں کو ڈیوٹی سے برطرف کیا گیا ہے جبکہ بعض افسران کو سسپنڈ کرکے ضلع بدر کیا گیا ہے۔ایس ایس پی حسن سردار نے بتایا کہ ان کے چارج سنبھالنے سے قبل ضلع خیرپور میں جرائم کی وارداتیں بہت زیادہ ہو چکی تھیں، تاہم پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں شروع کی گئیں۔ اب تک پانچ سے زائد خطرناک ڈاکو پولیس مقابلوں میں ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دو سو سے زائد جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں خصوصاً تحصیل کنگری، گمبٹ، نارا، سوبھوڈیرو، کوٹڈیجی اور ٹھری میرواہ میں قومی شاہراہوں پر پولیس پکٹ اور چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔ ان چیک پوسٹوں پر آنے جانے والے افراد اور مسافر گاڑیوں کی باقاعدہ تلاشی لی جاتی ہے تاکہ کوئی جرائم پیشہ شخص شہر میں داخل یا فرار نہ ہو سکے۔ایس ایس پی خیرپور نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھی سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی کارروائیاں کسی دباؤ کے بغیر جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہراسانی اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افغان گروہ گرفتار
تھانہ کھنہ پولیس کی بڑی کارروائی میں ہراسمنٹ ، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، منشیات فروشی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث منظم افغانی گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مختلف بور کے پانچ عدد پستول اور آئس برامد ہوئے ہیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت ابراہیم، شاہد خان ، محمد ابراہیم خوشحال اور عین الحق کے ناموں سے ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمان کےخلاف متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ گروہ نے کم عمر لڑکوں کو مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل کرنے کا بھی انکشاف کیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے جبکہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔