تھانہ کھنہ پولیس کی بڑی کارروائی میں ہراسمنٹ ، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، منشیات فروشی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث منظم افغانی گروہ کے پانچ  ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق  گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مختلف بور کے پانچ عدد پستول اور آئس برامد ہوئے ہیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت ابراہیم، شاہد خان ، محمد ابراہیم  خوشحال اور عین الحق  کے ناموں سے ہوئی ہے۔

گرفتار ملزمان کےخلاف متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ گروہ نے کم عمر لڑکوں کو مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل کرنے کا بھی انکشاف کیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے جبکہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان

پڑھیں:

لاہور: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

لاہور:

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم  سرکل نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد طارق اور بشیر خان شامل ہیں جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 27 لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔

گرفتار ملزمان سے موبائل فون، حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • انسداد اسمگلنگ آپریشنز میں 14 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد، ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افغان گروہ کے 5 ارکان گرفتار
  • کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار 
  • حیدرآباد: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار
  • لاہور: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • کوئٹہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ 14 افغان شہریوں سمیت گرفتار
  • غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • راولپنڈی: بینک سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا خطرناک گروہ گرفتار
  • غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر