بنگلہ دیشی شائقین ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگالی شائقین کرکٹ نے کہا کہ ہم ہار گئے لیکن ہمارا بھائی جیت گیا، انڈیا اور پاکستان میں اچھا میچ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کو شکست دے کر پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، 28 ستمبر کو بھارت سے مقابلہ ہوگا

انہوں نے کہا کہ ہم جیتے یا ہاکستان، ایک ہی بات ہے، پاکستان بنگلہ دیش بھائی بھائی۔

ایک دوسرے مداح نے کہا کہ پاکستان جیت گیا کوئی بات نہیں، فائنل میں بھارت کو ہرائے گا۔

واضح رہے کہ ٹی20 ایشیا کپ کے سپر4 مرحلے میں پاکستان بنگلہ دیش کو پچھاڑ کر فائنل میں پہنچ گیا تھا، اتوار کے روز فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہوگا۔

ٹی20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 136رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بناسکتی، پاکستان 11 رنز سے جیت گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایشیا کپ بنگلہ دیش بھارت پاکستان کرکٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ بنگلہ دیش بھارت پاکستان کرکٹ بنگلہ دیش فائنل میں ایشیا کپ

پڑھیں:

ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت فائنل میں کتنی مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں؟

پاکستان نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

یوں تو ایشیا کپ کی تاریخ تقریباً 41 سال پرانی ہے تاہم یہ ایک ناقابل یقین بات ہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں کبھی آمنے سامنے نہیں آئے۔

پہلی مرتبہ 1984 میں کھیلے گئے ایشیا کپ سے 2023 تک 16 مرتبہ کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستان اور بھارت نے آپس میں کئی میچز کھیلے تاہم دونوں ٹیمیں کبھی فائنل میں مدمقابل نہ آسکیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب روایتی حریف فائنل میں ٹکرائیں گے۔ گروپ اور سپر فور مرحلے میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے تاہم کپتان سلمان آغا فائنل میں جیت کے لیے پر امید ہیں۔

شائقین کرکٹ 28 ستمبر کو پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کو  کھیلتا دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت سب سے زیادہ آٹھ مرتبہ ایشیا کپ جیت چکا ہے، سری لنکا نے چھ اور پاکستان نے دو بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت فائنل میں کتنی مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں؟
  • ایشیا کپ: سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں آج بھارت اور سری لنکا مدمقابل آئیں گے
  • ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت فائنل میں کتنی مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں؟
  • ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے
  • پاکستان بنگلہ دیش کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا،اتوار کو بھارت سے مدمقابل ہوگا
  • ایشیاکپ T20، آج پاکستان اور بنگلادیش مدمقابل ہونگے
  • ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بنگلہ دیش کا فیصلہ کن مقابلہ آج ہوگا
  • ایشیا کپ: پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا
  • ایشیا کپ : بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی