مقبوضہ کشمیر کے شہر لیہہ میں مظاہرین کی ہلاکت پریشان کن ہے، دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250927-8-15
اسلام آباد(اے پی پی):پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں کشمیر کے شہر لیہہ میں جاری مظاہروں کے دوران مظاہرین کی ہلاکت کو انتہائی پریشان کن قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے جمعہ کو جاری بیان میں لیہہ میں مظاہرین کی ہلاکت کے بارے میں ذرائع ابلاغ کے سوالات کے ردعمل میں کہا کہ ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور یہ کہ لیہہ کی حالیہ صورتحال انتہائی پریشان کن ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکام احتجاج کو روکنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال مقبوضہ علاقہ میں بھارت کے آہنی رویے کا ایک اور مظہر ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار رہیں۔
منگل کے روز برینٹ خام تیل 95.04 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 91.99 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ دونوں بینچ مارکس گزشتہ سیشن میں 5 فیصد سے زائد اضافے کے بعد مستحکم رہے۔
سرمایہ کاروں کی توجہ خاص طور پر آبنائے ہرمز کی ممکنہ بحالی اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی پر مرکوز ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور جلد کسی معاہدے کی امید ہے تاہم ایرانی میڈیا کے مطابق بات چیت میں تعطل بھی سامنے آیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں موجود اتار چڑھاؤ کا دارومدار امریکا-ایران مذاکرات اور خطے کی صورتحال پر ہے۔ دوسری جانب لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جزوی جنگ بندی کو کشیدگی کم کرنے کی محدود کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ خلیجی علاقے میں کشیدگی کے باعث تیل اور ایل این جی کی عالمی ترسیل متاثر ہوئی جس سے قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔