ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت فائنل میں کتنی مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس) پاکستان نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔یوں تو ایشیا کپ کی تاریخ تقریباً 41 سال پرانی ہے تاہم یہ ایک ناقابل یقین بات ہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں کبھی آمنے سامنے نہیں آئے۔

پہلی مرتبہ 1984 میں کھیلے گئے ایشیا کپ سے 2023 تک 16 مرتبہ کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستان اور بھارت نے آپس میں کئی میچز کھیلے تاہم دونوں ٹیمیں کبھی فائنل میں مدمقابل نہ آسکیں۔یہ پہلا موقع ہے جب روایتی حریف فائنل میں ٹکرائیں گے۔

گروپ اور سپر فور مرحلے میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے تاہم کپتان سلمان آغا فائنل میں جیت کے لیے پر امید ہیں۔شائقین کرکٹ 28 ستمبر کو پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کو کھیلتا دیکھیں گے۔واضح رہے کہ بھارت سب سے زیادہ آٹھ مرتبہ ایشیا کپ جیت چکا ہے، سری لنکا نے چھ اور پاکستان نے دو بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد جہانزیب کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات ٹرمپ نے وائٹ ہاس میں ملاقات کے دوران ترک صدر اردوان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ایشیاکپ: پاکستان کا تباہ کن آغاز، بنگلہ دیش کی 44 پر 4 وکٹیں گر گئیں ایشیا کپ: پاکستانی بیٹنگ لائن اپ ڈھیر، بنگلادیش کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف ایشیا کپ: بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف اہم میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم، یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے، شاہین آفریدی صاحبزادہ فرحان اہم کارنامہ انجام دینے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان اور بھارت فائنل میں ایشیا کپ

پڑھیں:

ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بنگلہ دیش کا فیصلہ کن مقابلہ آج ہوگا

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کا دوسرا آخری میچ آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا، جہاں جیتنے والی ٹیم بھارت کے خلاف فائنل میں جگہ بنائے گی۔ سری لنکا پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ کا فائنل بھارت سے ہوا تو جیتیں گے، شاہین آفریدی

بنگلہ دیش بھارت کے خلاف 41 رنز سے شکست کے باوجود اب بھی فائنل میں پہنچنے کا موقع رکھتا ہے، جبکہ پاکستان نے ابتدائی میچ میں بھارت سے ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ لازمی جیت کا ہے تاکہ فائنل تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

پاکستان کو ایک دن کے وقفے کے بعد میدان میں اترنے کا فائدہ حاصل ہوگا، جبکہ بنگلہ دیش نے تقریباً 24 گھنٹے قبل بھارت کے خلاف میچ کھیلا تھا۔

ٹیموں کے اسکواڈ

بنگلہ دیش اسکواڈ: سیف حسن، تنزید حسن تمیم، پرویز حسین ایمن، توحید ہردوئے، شمیم حسین، جاکر علی (کپتان/وکٹ کیپر)، محمد سعید الدین، رشاد حسین، تنزیم حسن ساکب، ناسم احمد، مستفیض الرحمان، لٹن داس، ماہدی حسن، تسکین احمد، شوریف الاسلام، نورالحسن۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: بھارت فائنل میں، سری لنکا دوڑ سے باہر ہو گیا

پاکستان اسکواڈ: صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، صائم ایوب، سلمان آغا (کپتان)، حسین طلعت، محمد حریس (وکٹ کیپر)، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا، صوفیان مقیم، خوشدل شاہ، حسن نواز۔

پاک-بنگلہ ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں 25 بار آمنے سامنے آ چکی ہیں، جن میں پاکستان نے 20 اور بنگلہ دیش نے صرف 5 میچ جیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ریکارڈ اور حالیہ فارم کی بنیاد پر پاکستان کو معمولی برتری حاصل ہے، تاہم دبئی کے میدان میں فیصلہ کن مقابلہ کسی بھی رخ اختیار کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایشیا کپ بنگلہ دیش پاکستان دبئی سیمی فائنل فائنل

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ: سوریہ کمار یادو کے خلاف سماعت پوری۔۔۔ فائنل کھیل پائیں گے یا نہیں؟ کتنی ہوسکتی ہے سزا؟
  • فائنل کے لیے مکمل تیار ہیں، حکمت عملی طے ہے: سلمان علی آغا
  • ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت فائنل میں کتنی مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں؟
  • ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے
  • ہم جانتے ہیں کہ فائنل میں کیا کرنا ہے، ہم تیار ہیں: سلمان آغا
  • ایشیا کپ سپر فور: آج پاکستان اور بنگلادیش آمنے سامنے ہوں گے، میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا
  • ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بنگلہ دیش کا فیصلہ کن مقابلہ آج ہوگا
  • ایشیا کپ کا فائنل: کن ٹیموں کے پاس اب بھی موقع باقی ہے؟
  • ایشیا کپ کا فائنل بھارت سے ہوا تو جیتیں گے، شاہین آفریدی