ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت فائنل میں کتنی مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
پاکستان نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
یوں تو ایشیا کپ کی تاریخ تقریباً 41 سال پرانی ہے تاہم یہ ایک ناقابل یقین بات ہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں کبھی آمنے سامنے نہیں آئے۔
پہلی مرتبہ 1984 میں کھیلے گئے ایشیا کپ سے 2023 تک 16 مرتبہ کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستان اور بھارت نے آپس میں کئی میچز کھیلے تاہم دونوں ٹیمیں کبھی فائنل میں مدمقابل نہ آسکیں۔
یہ پہلا موقع ہے جب روایتی حریف فائنل میں ٹکرائیں گے۔ گروپ اور سپر فور مرحلے میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے تاہم کپتان سلمان آغا فائنل میں جیت کے لیے پر امید ہیں۔
شائقین کرکٹ 28 ستمبر کو پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کو کھیلتا دیکھیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت سب سے زیادہ آٹھ مرتبہ ایشیا کپ جیت چکا ہے، سری لنکا نے چھ اور پاکستان نے دو بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان اور بھارت فائنل میں ایشیا کپ
پڑھیں:
ایشیا کپ کا فائنل: کن ٹیموں کے پاس اب بھی موقع باقی ہے؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں صورتحال دلچسپ ہوگئی ہے، پاکستان کی سری لنکا کے خلاف کامیابی کے بعد اب چاروں ٹیموں کے پاس فائنل میں جگہ بنانے کا موقع موجود ہے۔
ایونٹ کے اس مرحلے میں ہر ٹیم نے تین تین میچ کھیلنے ہیں جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت بھارت پہلے نمبر پر ہے۔ بھارت نے ایک میچ کھیل کر 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، پاکستان 2 میچز کھیل کر ایک میں کامیابی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، بنگلا دیش تیسرے اور سری لنکا لگاتار دو میچ ہارنے کے بعد سب سے نیچے ہے۔
بنگلا دیش نے سری لنکا کو ہرا کر ایونٹ کا آغاز کیا اور 2 پوائنٹس کے ساتھ اپنے امکانات روشن رکھے ہیں۔ اگر وہ آج بھارت کو شکست دے دیتا ہے تو فائنل کی دوڑ میں واضح برتری حاصل کرسکتا ہے، تاہم اگر ہار گیا تو پاکستان کے خلاف میچ اس کے لیے سیمی فائنل جیسا ہوگا۔ بھارت دوسری جانب واحد ناقابلِ شکست ٹیم ہے اور اگر وہ آج کامیابی حاصل کر لیتا ہے تو براہ راست فائنل میں پہنچ جائے گا۔
پاکستان کے لیے حساب سادہ ہے۔ گرین شرٹس کو بھارت کی جیت کی امید کرنی ہوگی اور پھر خود کو جمعرات کو بنگلا دیش کے خلاف لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی تاکہ فائنل میں جگہ یقینی بنائی جا سکے۔ اس وقت پاکستان کا نیٹ رن ریٹ بھی مثبت ہے، اس لیے ایک کامیابی اسے فائنل میں پہنچا سکتی ہے۔
سری لنکا کے لیے صورتحال سب سے زیادہ پیچیدہ ہے۔ دو میچ ہارنے کے بعد وہ صرف اسی صورت آگے بڑھ سکتا ہے جب باقی ٹیموں کو بڑے مارجن سے شکست دے اور بھارت کو بھی ہرائے، تاکہ نیٹ رن ریٹ کے ذریعے برتری حاصل کرسکے۔ لیکن اگر آج بھارت بنگلا دیش کو ہرا دیتا ہے تو سری لنکا کے تمام امکانات ختم ہو جائیں گے اور وہ ایونٹ سے باہر ہو جائے گا۔