ایسا ریکارڈ جسے توڑنے کا خواب بھی کوئی نہ دیکھے! صائم ایوب کا کرکٹ میں نیا کارنامہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کے بائیں ہاتھ کے اوپنر صائم ایوب ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور بنگلہ دیش کے خلاف بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
یہ ایشیا کپ میں ان کی چوتھی ڈک ہے جبکہ سال 2025 میں ان کا چھٹا ڈک ہے، جس کے ساتھ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ناپسندیدہ عالمی ریکارڈ کی برابری کر لی۔ صائم ایوب اب زمبابوے کے رچرڈ نگاراوا کے برابر آ گئے ہیں، جنہوں نے 2024 میں چھ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا تھا۔
یہ غیر خوشگوار سنگ میل اس بات کا عکاس ہے کہ 2025 صائم ایوب کے لیے کتنا کٹھن سال رہا ہے۔ اگرچہ ماضی میں وہ اپنی صلاحیتوں کی جھلک دکھا چکے ہیں، تاہم بڑی اور مستقل مزاج اننگز کھیلنے میں ناکامی نے شائقین اور ماہرین کرکٹ کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صائم ایوب
پڑھیں:
71 سالہ بھارتی خاتون نے 13 ہزار فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کا کارنامہ انجام دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 71 سالہ خاتون کی 13 ہزار فٹ کی بلندی پر اسکائی ڈائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 71 سالہ خاتون لیلا جوز نے 13 ہزار فٹ کی بلندی پر اسکائے ڈائیونگ کرکے سب کو حیران کر دیا، ان کے اس شاندار کارنامے کی ویڈیو سامنے آتے ہی دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی خاتون لیلا جوز 13 ہزار فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کر کے کیرالہ کی سب سے معمر خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
لیلا جوز نے بتایا کہ یہ خواب ان کے دل میں بچپن سے پل رہا تھا، جب وہ اپنے آبائی شہر کے اوپر سے گزرتے ہوائی جہازوں کو حسرت سے دیکھا کرتی تھیں، دبئی اسکائے ڈائیونگ ٹیم بھی مجھے دیکھ کر حیران ہو گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے پہلی بار اپنے اس خواب کا ذکر دوستوں سے کیا تو سب نے ہنسی اڑا دی، مگر انہوں نے اپنے جذبے کو زندہ رکھا اور برسوں بعد اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔
رپورٹ کے مطابق لیلا جوز نے گزشتہ ماہ دبئی میں یہ خواب پورا کیا، جہاں وہ اپنے بیٹے سے ملنے گئی تھیں۔ جب انہوں نے بیٹے کے سامنے اسکائے ڈائیونگ کی خواہش رکھی تو وہ پہلے تو یہ سمجھا کہ ماں مذاق کر رہی ہیں، لیکن پھر ان کی سنجیدگی دیکھ کر دبئی اسکائے ڈائیونگ ٹیم سے رابطہ کیا۔
لیلا جوز نے بتایا کہ جب وہ اسکائے ڈائیونگ ٹیم کے سامنے پیش ہوئیں تو ٹیم کے اراکین بھی ان کی عمر دیکھ کر حیران رہ گئے، تاہم انہوں نے اپنے عزم اور حوصلے سے اس مہم کو بخوبی مکمل کر دکھایا۔