صائم ایوب نے ٹی20 کرکٹ میں بدترین ریکارڈ برابر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
دبئی:
ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے اور نوجوان اوپنر صائم ایوب بھی مکمل طور پر ناکام ہوئے اور ٹی20 کرکٹ میں بیٹنگ کا بدترین ریکارڈ برابر کردیا۔
ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے صائم ایوب کی بیٹنگ کا نمبر بھی تبدیل کرکے دوسرے نمبر پر بھیج دیا گیا لیکن وہ دوسرے نمبر پر بھی مکمل ناکام رہے۔
دبئی اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے سپرفور میچ صائم ایوب بنگلہ دیش کے خلاف صاحبزادہ فرحان کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے صفر پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے، رواں ٹورنامنٹ میں وہ چوتھی مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔
صائم ایوب ٹورنامنٹ کے شروع میں عمان، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے خلاف مسلسل صفر پر آؤٹ ہو کر ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی، بھارت کے خلاف سپر فور کے میچ میں 21 رنز بنائے تھے اور اس کے بعد سری لنکا کے خلاف صرف 2 رنز کے مہمان بنے تھے۔
سپر فور کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف بھی صفر پر آؤٹ ہوکر رواں برس 6 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا بدترین ریکارڈ برابر کردیا۔
صائم ایوب ایشیا کپ سے قبل رواں برس 28 مئی کو لاہور میں بنگلہ دیش کے خلاف صفر پر آؤٹ ہوئے تھے، اس کے بعد سہ فریقی سیریز کے دوران 2 ستمبر کو افغانستان کے خلاف بھی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔
ٹی20 کرکٹ میں ایک سال میں سب سے زیادہ 6 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ زمبابوے کے رچرڈ نگاراوا نے 2024 میں بنایا تھا، 5 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بھی زمبابوے کے مزاربانی کے پاس ہے جو 2024 میں ہی بنا تھا۔
زمبابوے کے ریگس چیکابوا اور بھارت کے سنجو سیمسن بھی ایک سال میں 5 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں جو بالترتیب 2022 اور 2024 میں یہ بدترین ریکارڈ بنا چکے ہیں۔
صائم ایوب پاکستان کی جانب سے ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے عمر اکمل ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ 10 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں اور صائم ایوب 9 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صفر پر آؤٹ ہونے صفر پر آؤٹ ہوئے بدترین ریکارڈ ٹی20 کرکٹ میں صائم ایوب ایشیا کپ کے خلاف
پڑھیں:
جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے ورلڈکپ کی تیاری میں مدد ملی، ہیڈ کوچ ویمنز کرکٹ ٹیم
قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے ورلڈکپ کی تیاری میں مدد ملی ہے۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے لیے روانگی سے قبل ہیڈ کوچ اور کپتان ثناء فاطمہ نے پریس کانفرنس میں اچھی کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں جیت سے زیادہ کھلاڑیوں کی فارم کو بہتر بنانا مقصد تھا جس میں بہت حد تک کامیابی ملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا اور لاہور کی کنڈیشنز ملتی جلتی ہیں۔ ورلڈکپ کے لیے اچھی تیاری کی ہے۔
کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ یہ بات معنی نہیں رکھتی کہ مخالف ٹیم اچھی ہے یا بری، ہمارا فوکس صرف میچ جیتنے پر ہوتا ہے۔
بھارت کے خلاف میچ سے متعلق سوال پر کپتان فاطمہ ثناء نے کہا کہ بھارت سے پہلے بنگلہ دیش کے خلاف میچ ہے، ورلڈکپ کے میچز کو نارمل میچز کی طرح کھیلیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم 25 ستمبر کو سری لنکا اور 28 ستمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔
ویمنز ورلڈکپ کا باقاعدہ آغاز 30 ستمبر کو سری لنکا اور بھارت کے درمیان میچ سے ہوگا۔
پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ دو اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی جبکہ پانچ اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔